ملک کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کریں، صدر بیلا یونٹ

منگل 21 مئی 2024 23:35

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) وفاق اور تمام صوبائی گورنمنٹ آنے والے بجٹ 2024/25 میں ملک کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کریں۔

(جاری ہے)

بپلا یونٹ صدر پروفیسر سلیم جان مندوخیل بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ژوب یونٹ کی کابینہ پروفیسر سلیم جان مندوخیل ،پروفیسر عطا اللہ زاہد ،پروفیسر صابر خان مندوخیل ،پروفیسر عبدالغفار شیرانی اور پروفیسر سفر محمد بابر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ بدترین بیروزگاری اور کمر توڑ مہنگائی کی تناسب سے اپنے خاندانوں کے معاشی کفیل یعنی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فی الفور مناسب اضافہ کریں۔

شدید معاشی مشکلات سے دوچار تمام ملازمین کے کنوینس الانس، ہاس رینٹ الائونس اور میڈیکل الائونس میں اضافہ نہایت ضروری ہے تاکہ سرکاری ملازمین سکون و اطمینان کے ساتھ اپنے فرائضِ منصبی انجام دے سکیں۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں