انگلینڈ نے 20 برس بعد ویمن رگبی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 18 اگست 2014 14:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) انگلش ویمن ٹیم نے کینیڈا کو ہرا کر 20 سال بعد ویمن رگبی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فرانس کے شہر پیرس میں ویمن رگبی ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں انگلینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم کی کھلاڑیوں نے میچ کا جارحانہ ا?غاز کیا۔ پہلے ہاف میں انگلینڈ کو حریف ٹیم پر 3 کے مقابلے 11 پوائنٹس سے برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی انگلینڈ کی ویمن ٹیم کینیڈا کے خلاف بھرپور انداز میں ان ایکشن نظر آئیں ۔ انگلش ویمن ٹیم نے 9 کے مقابلے 21 پوائنٹس سے فتح سمیٹ کر 20 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں