Superstar - Parey Hut Love - Heer Maan Ja Bari Eid Ka Filmi Dangal

Superstar - Parey Hut Love - Heer Maan Ja  Bari Eid Ka Filmi Dangal

سپر سٹار،پرے ہٹ لو اور ہیر مان جابڑی عید کا فلمی دنگل

ماہرہ خان،مایا علی اور حریم فاروق کے درمیان مقابلہ ہو گا

بدھ 21 اگست 2019

 وقاراشرف
عیدالاضحی پر اس بار 3بڑی اُردو فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جن میں ماہرہ خان اور بلال اشرف کی ”سُپر سٹار“حریم فاروق اور علی رحمان خان کی”ہیر مان جا“اور مایا علی وشہریار منور کی ”پرے ہٹ لو“شامل ہیں۔خلیل الرحمن قمر کی بطور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر فلم”کاف کنگناں“بھی پہلے عید دوڑ میں شامل تھی مگر انہوں نے دانش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فلم کی ریلیز آگے کر دی۔
اب بڑی عید پر تین بڑی فلموں کے درمیان عید پر جوڑ پڑے گا کیونکہ تینوں بڑے بجٹ ،بڑی کاسٹ اور بڑے پروڈکشن ہاؤسز کی فلمیں ہیں۔
مومنہ دُرید فلمز اور ہم فلمز کی”سپر سٹار “میں ماہرہ خان اور بلال اشرف کے علاوہ ندیم بیگ ،جاوید شیخ،مرینہ خان،اسماء عباس ،سیفی حسن ،علیزے شاہ ،علی کاظمی اور وقار اداکاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہانیہ عامر،عثمان خالد بٹ،کبریٰ خان اور مانی بھی بطور مہمان اداکاردکھائی دیں گے۔

ماہرہ خان فلم میں نوری اور بلال اشرف یمر کا کردار ادا کررہے ہیں۔فلم عید پر پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ریلیز کی جائے گی۔”سپر سٹار“میں ماہرہ خان ایک سٹیج اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی جو فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے خواب بنتی ہے جبکہ بلال اشرف کو فلم انڈسٹری کے ایک نامور ستارے کے طور پر دکھایا گیا ہے،دونوں مرکزی کرداروں کا ٹکراؤبھی فلم میں دلچسپ صورتحال پیدا کرتا ہے اور دونوں کو ہی احساس ہوتا ہے کہ ”سپر سٹار “بننے کے لئے کب کب قربانی دینی پڑتی ہے جس کا اندازہ فلم کے ٹریلر میں شامل ایک ڈائیلاگ سے بھی ہوتاہے:”تماشا ہے تو پھر تماشا ہی سہی۔
“ٹریلر میں تھرل ،رومانس اور رمرکزی کرداروں کے ٹکراؤ کے خوبصورت امتزاج کے ساتھ ساتھ موسیقی کی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔ فلم کے گانوں کو بھی کافی پسند کیا جارہا ہے بالخصوص ماہرہ خان پر فلمایا گیا گانا”نوری“بلال اشرف پر فلمایا گیا”دھڑک بھڑک “اور عاطف اسلم کی آواز میں رومانوی گانا ہر ایک کی زبان پر ہے ۔احتشام الدین کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کے مکالمے علی اورمصطفی آفریدی نے لکھے ہیں،سکرین پلے اور میوزک اذان سمیع خان کا ہے ۔
پروڈیوسر مومنددرید کی ”بن روئے“اور ”پر وازہے جنون“کے بعد یہ تیسری فلم ہے اور انہیں اس فلم سے کافی زیادہ تو قعات ہیں ۔اداکارہ وکبریٰ خان کا ایک سپیشل ڈانس نمبر بھی فلم کا حصہ ہے۔فلم کے دونوں مرکزی کرداروں نے فلم کی بھر پور تشہیر ی مہم چلائی ہے۔فلم کے ایک گانے”غلط فہمی “میں دونوں فنکاروں کے درمیان چپقلش کو دکھایا گیا ہے،اس گانے کامیوزک اذان سمیع خان اور سعد سلطان نے تیار کیا ہے جبکہ عاصم اظہر ار زینب فاطمہ سلطان نے آوا ز کا جادو جگایا ہے۔
شکیل سہیل نے گانے کے بول لکھے ہیں۔
شہر یار منور اور مایا علی کی فلم”پرے ہٹ لو“سے بھی کافی زیادہ تو قعات وابستہ کی جارہی ہے کیونکہ عاصم رضا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کے ٹریلر کو یوٹیوب پر لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ٹریلر سے فلم کی کہانی کا کافی حد تک اندازہ لگایا جا سکتا ہے جس میں شہر یار منور ایک ٹی وی اداکار کا کردار نبھارہے ہیں جو شادی سے بیزار کسی اچھے رول کی تلاش میں ہوتا ہے،اس کی زندگی میں اس وقت ایک نیا موڑ آتا ہے جب مایا علی روشی کی کرن بن کر آتی ہے ۔
ٹریلر میں ایک طرف مایا علی اور شہر یار منور کے درمیان رومانس دکھایا گیا ہے تو دوسری طرف و ہ شہر یار منور کو دھو کا دیتی بھی دکھائی دیتی ہیں جس سے شائقین کا سسپنس مزید بڑھ جاتا ہے۔ماہرہ خان بھی اس فلم میں ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گی،فواد خان کی موجودگی بھی مداحوں کیلئے ایک بڑا سر پر ائز ہے۔زارا نور عباس ،احمد علی بٹ ،حنا دلپذیر اور ندیم بیگ بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔
میرا اور سونیا جہاں بھی گیسٹ اپیئرنس دیں گی۔مایاعلی کی ”طیفاان ٹربل“کے بعد یہ دوسری فلم ہے اور وہ بہت زیادہ پر جوش ہیں جس کا انداز ہ فلم کی پروموشن کے دوران ان کے انداز سے لگا یاجاسکتا ہے ۔مایا علی کا کہنا ہے کہ ”طیفاان ٹریل“ایک ایکشن کا میڈی فلم تھی جبکہ ”پرے ہٹ لو“جذبات سے بھر پور محبت پر مبنی فلم ہے جس کی کہانی عمران اسلم نے لکھی ہے۔
موسیقی اذان سمیع خان کی ہے۔فلم کے گانے ایک پل ،ہائے دل ،بالما بھگوڑااور مورے سیاں بھی کافی پسند کئے جارہے ہیں۔زیب بنگش کی آواز میں”مورے سیاں“ماہرہ خان پر فلمایا گیا ہے۔
”پرے ہٹ لو“کی ٹیم نے لاہور میں فلم کی پروموش کے سلسلے میں میڈیا سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی پروگراموں میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر شہر یار منور کا کہنا تھا کہ اداکارجب پروڈیوسر بن کر کام کرتا ہے تو اس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے لیکن بطور پروڈیوسر میں نے کبھی کسی فنکار کو تنگ نہیں کیا،اس فلم پر بہت محنت کی گئی ہے اور کہانی سے لے کر میوزک تک سارا کام پروفیشنل انداز میں کیا گیا ہے،فلم میں شائقین کے لئے بہت سے سر پرائزز بھی ہیں۔
فلم دیکھ کر ہر کسی کو یہ لگے گا کہ یہ اس کی کہانی ہے اور جہاں تک اس کے نام کا تعلق ہے تو یہ فلم دیکھ کرہی پتہ چلے گا ۔اذان سمیع خان نے بہت محنت سے فلم کا میوزک تیار کیا ہے۔اداکار احمد علی بٹ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلم کامیڈی بے مثال اداکارہ مایا علی نے کہا کہ”پرے ہٹ لو“میری پہلی فلم سے مکمل طور پر مختلف ہے جسے ناظرین ضرور پسند کریں گے۔
شہر یار منور کے ساتھ کام کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں،میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ فلم کا کام مکمل کرنا اتنا آسان ہو گا،شہر یار نے میرا بھر پور ساتھ دیا۔
سیاہ ،پرچی اور جانا ن کے بعد”آئی آر کے “فلمز کی فلم ”ہیر مان جا“کے ٹریلر کو کافی پسند کیا گیا ہے۔حریم فاروق اور علی رحمان خان اس رومانٹک کامیڈی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور دونوں نے بھر پور طریقے سے فلم کی پروموشن بھی کی ہے۔
فیضان شیخ،موجز حسن بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔میکال ذوالفقار ،شاذ علی خان ،آمنہ شیخ،عابد علی،علی کا ظمی اور احمد علی اکبر بھی فلم میں گیسٹ اپیئرنس دیں گے۔کہانی حریم فاروق (ہیر )اور علی رحمان خان(کبیر)کے گرد گھومتی ہے۔کبیر آرکیٹیکچربن جاتاہے۔جبکہ ہیر کنزرویٹو فیملی پر یشر کی وجہ سے آگے نہیں آپاتی۔اظفر جعفری کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کو عمران رضا کا ظمی،عارف لاکھانی اور حریم فاروق نے پروڈیوس کیا ہے جسے ڈسٹری بیوشن کلب کے بینر تلے ریلیز کیا جارہا ہے۔
اس رومانٹک کامیڈی فلم میں آنرکلنگ سمیت کئی اہم معاشرتی مسائل کو بھی اُجاگر کیا گیا ہے۔فلم کے ٹریلر اور کانوں کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا ہے بالخصوص علی رحمان اور زارا شیخ پر فلمائے گئے گانے”اَڈی مار“کی کافی دھوم ہے جسے سہارا یو کے بینڈ نے گایا ہے اسے ریلیز کے صرف دودنوں میں پندرہ لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا تھا ،اس گانے کی کوریوگرافی اداکار عثمان خالد بٹ کی ہے۔
اداکارہ زارا شیخ کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل گانے کی مقبولیت سے مجھ سمیت پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ گانے کی طرح ”ہیر مان جا“بھی شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔
فلمی دوڑ سے لاہور اس بار مکمل طور پر آؤٹ ہو گا کیونکہ عید پر لاہور میں تیارکی جانے والی کوئی بڑی فلم نمائش کے لئے پیش نہیں ہورہی ۔عید پر ماہرہ خان ،مایا علی،اور حریم فاروق کے درمیان مقابلہ ہے۔
ان میں سے کون بڑی ہیروئن ہے؟اس کا فیصلہ عید پر ہو جائے گا۔تینوں ہیروئنوں نے ماہر کو ریو گرافرز سے رقص کی تربیت لی ہے۔عید پر لاہور سے ایک پنجابی فلم”پیشی گجراں دی“بھی نمائش پذیر ہونے جارہی ہے۔مسعود بٹ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم عید الفطر پر پہلے ریلیز ہونا تھا لیکن سنسر نہ ہونے کے باعث اس وقت ریلیز نہ ہوسکی ۔عمر فرید پروڈکشن کی اس فلم میں معمر رانا، شاہد حمید ،حیدر سلطان اور نواز خان نے اداکاری کی ہے۔طافو کی موسیقی سے سجی اس فلم کے فلمساز محمد طاہر پپو گجر ہیں جبکہ کہانی ناصر ادیب کی ہے ۔

Browse More Articles of Lollywood