Maroof Director Luqman

Maroof Director Luqman

معروف ڈائریکٹر لقمان

”شاہدہ“ کے بارے میں لقمان کا دعویٰ تھا کہ یہ پہلی فلم تھی جو مکمل طور پر قیام پاکستان کے بعد تیار ہوئی لیکن کامیاب نہیں ہو سکی

پیر 23 جنوری 2023

وقار اشرف
پاکستانی فلمی صنعت کے معروف ہدایت کار لقمان کی 29 ویں برسی 23 جنوری کو منائی جا رہی ہے۔1924ء کے لگ بھگ دہلی میں پیدا ہونے والے لقمان نے شوکت حسین رضوی سے ایڈیٹنگ اور ہدایت کاری سیکھی اور قیام پاکستان سے پہلے ایک فلم ”ہمجولی“ کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے بعد لاہور آ کر ایک فلم ”شاہدہ“ کی ہدایات دیں جس کے بارے میں لقمان کا دعویٰ تھا کہ یہ پہلی فلم تھی جو مکمل طور پر قیام پاکستان کے بعد تیار ہوئی لیکن ”شاہدہ“ کامیاب نہیں ہو سکی جس کے بعد لقمان کی اگلی فلم ”محبوبہ“ بھی ناکام رہی مگر 1955ء میں بننے والی فلم ”پتن“ نے ان پر کامیابی کے دروازے کھول دیئے۔

لقمان کی دیگر قابل ذکر فلموں میں لخت جگر،آدمی،ایاز،فرشتہ،محل،افسانہ،اِک پردیسی اِک مٹیار،پاکیزہ،دنیا نہ مانے اور پرچھائیں سرفہرست ہیں۔وہ 23 جنوری 1994ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے اور مسلم ٹاؤن کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Browse More Articles of Lollywood