فلم ریڈ کا نیاگانا ’’نت خیر منگاں‘‘ ریلیز

منگل 20 فروری 2018 15:04

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ریڈ کا نیاگانا ’’نت خیر منگاں‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر فلم ریڈ کا نیا گانا ’’نت خیر منگاں‘‘شیئر کیا ہے یہ صوفی لو سانگ اداکار اجے دیوگن اور ایلیانا ڈی کروز پر لکھنئو میںفلمایا گیا ہے جسے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے گایااور منوج منتشر نے لکھا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار راج کمار گپتا کی فلم’’ریڈ‘‘ میں اداکار اجے دیوگن انکم ٹیکس آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال 16 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 15:04:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :