کب سے کہہ رہی ہوں 'میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی'، کبری خان
پیر 24 ستمبر 2018 23:09
(جاری ہے)
کبری خان 2015 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم 'ویلکم ٹو کراچی' میں بھی کام کرچکی ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 'بالی وڈ میں میرا آن سیٹ تجربہ بہت اچھا تھا، لیکن کچھ دیگر مسائل تھے، جن کے بعد میں نے وہاں مزید کام نہ کرنے کو ترجیح دی'۔انہوں نے بتایا کہ 'میں نے فلم کے کانٹریکٹ میں کہا تھا کہ میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی، میرا کردار ایک مسلمان لڑکی کا تھا، تو میں اس طرح سے خود کو پیش نہیں کرناچاہتی تھی، میں پاکستانی ہوں اور میں خود کو اسی طرح سے پیش کرنا چاہوں گی'۔کبری نے مزید بتایا کہ 'میں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں پاکستان کے خلاف کچھ نہیں کروں گی، اور مجھے اپنے آپ پر فخر ہی'۔فلم 'جوانی پھر نہیں آنی'میں کبری نے ہمایوں سعید کے مدمقابل کام کیا تھا، اس حوالے سے انہوں نے بتایا، 'میں ہمایوں سعید کو پہلے بھائی کہہ کر بلاتی تھی، ہاں ان کے سامنے نہیں کہتی تھی، لیکن جب فلم میں رومانس کے سین آئے تو مجھے عجیب لگنے گا اور میں نے سوچا کہ مجھے انہیں بھائی نہیں بلانا چاہیے، لیکن اب بھی وہ بھائی ہی کی طرح ہیں'۔ہمایوں اور اپنی عمر کے فرق کے حوالے سے سوال پر کبری نے کہا کہ 'یہ چیز اہمیت نہیں رکھی، اگر آپ کی کیمسٹری اچھی ہے اور آپ اسکرین پر ٹھیک لگ رہے ہیں تو یہ سب سے اہم ہی'۔مستقبل میں فہد مصطفی یا حمزہ علی عباسی کے ساتھ کام کرنے سے متعلق سوال پر کبری خان نے بتایا کہ 'میں اور فہد کچھ دن پہلے بات کر رہے تھے کہ ہمیں ساتھ کام کرنا چاہیی'، لیکن ساتھ ہی انہوں حمزہ علی عباسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 'وہ ہمارے ملک کے شیر ہیں'۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Ashraf Khan
Akram Rahi
Cameron Diaz
Pablo Schreiber
Karishma Kotak
Arisha Razi
Manzar Sehbai
Alison Sweeney
Amanda Schull
Minal Khan
Humayun Saeed
Hammad Farooqi
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ