ورینہ حسین نے سلمان خان کو حقیقی زندگی میں ایک ہیرو قرار دے دیا

بدھ 26 ستمبر 2018 12:56

ورینہ حسین نے سلمان خان کو حقیقی زندگی میں ایک ہیرو قرار دے دیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ ورینہ حسین نے اداکار سلمان خان کو حقیقی ہیرو قرار دے دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ورینہ حسین نے اداکار سلمان خان کے انہیں فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ابھی بھی خواب جیسا لگتا ہے، فلم ’’لویاتری‘‘ ایک بڑی فلم ہے اور پہلی فلم ہونے کی وجہ سے ان پر ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب میں اپنا پہلا پورٹ فولیو بنا رہی تھی تو بہت زیادہ نروس تھی، اداکار سلمان خان نے مجھے فلم ’’لویاتری‘‘ سے فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا، انہوں نے میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی اور تعاون کیا، وہ میرے لئے حقیقی زندگی میں ایک ہیرو ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے میری زندگی مکمل طور پر تبدیل ہو گئی اور ایک مختلف پس منظر سے تعلق ہونے کے باوجود مجھے بڑا موقع فراہم کیا۔ فلم ’’لویاتری‘‘ 5اکتوبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 12:56:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :