Bollywood Ka Sada Bahar Hero

Bollywood Ka Sada Bahar Hero

بالی ووڈ کا سدا بہار ہیرو

انیل کپور کہتے ہیں امریکی ٹی وی سیز یز ”24“ کی مقبو لیت کی وجہ سے خود کو 24 سالہ محسوس کر نے لگاہوں “

پیر 6 اگست 2018

ہما میر حسن
بالی ووڈ ڈچمکتے اور ماند ہوتے ہوئے ستاروں کو منظر پیش کرتا ہے لیکن کچھ ایسے اداکار بھی ہیں جن کی شخصیت اور فن کو کبھی زوال نہیں آتا ...ہینڈ سم انیل کپور کا شمار ایسے ہی اداکاروں میں ہوتا ہے ۔وہ ایک ہنستا مسکر اتا اور نغمے گنگنا تا ہوا ادا کار ہے ۔انہوں نے اپنے فن کا رانہ سفر میں کئی ایک اتار چڑ ھاؤ دیکھے ہیں لیکن ان کی کامیابیوں کا سلسلہ کبھی نہیں رکا ۔

ان کی فلم ”دل دھڑ کنے دو “ میں عمر رسید ہ کردار میں بھی وہ بھر پو جواں دکھائی دئیے ،شا ید اسی لئے انہیں سدابہار ہیرو کا خطا ب دینا کچھ غلط نہیں ۔24دسمبر 1956کو فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والے انیل نے 1979میں فلم ” ہمارے تمہارے “میں ایک مختصر رول سے اپنے فلمی کیر ئیر کی ابتدا کی اور اپنے کیر ئیر کی انتہا پر انہوں نے ہالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ۔

(جاری ہے)

انیل کا فلمی کیر ئیر چالیس سال پر محیط ہے ۔اس دوران انہوں نے اپنی شاندار پر فارمنس سے بے شمار اعزازات اپنے نام اکئے جن میں نیشنل فلم ایوارڈ ،انٹر نیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ ،متعد د فلم فئیر ایوارڈ ،آئیفا اور ہالی ووڈ میں معتبر سمجھے جا نیوا لا اعزاز گلڈ ایوارڈ بھی شامل ہے ۔59سالہ انیل بھر میں بالی ووڈ کی پہچان ہیں ۔
کتابی کیڑا نہیں تھا
مشرقی ممبئی کے چھوٹے سے علاقے چمبر میں جنم لینے والے انیل اپنے چار بھائیوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں ۔
بڑے بھائی بونی کپور بالی ووڈ کے کامیاب پر وڈیوسر ہیں جبکہ انیل سے چھوٹے بھائی بھی اداکاری کی جانب آگئے لیکن قسمت شروع سے انیل پر مہربان رہی ہے ۔انیل بچپن کے حوالے سے کہتے ہیں ” میں جس علاقے میں رہا ،وہاں بہت غربت دیکھی ،میرے گلی کے بچوں نے کبھی جوتے نہیں پہنے تھے ،میں نے انہیں ہمیشہ ننگے پاؤں دیکھا ۔میں خوش نصیب تھا کہ میرے والدین مجھے جوتے پہننے کا کہتے تھے مگر میں اکثر بغیر جوتوں کے گھر سے باہر کھیلنے چلا جاتا تھا “انیل بچپن میں بہت شرارتی تھے لیکن اپنی مسکر انے کی عادت کے باعث جلد پکڑے جاتے ۔
سر کاری سکول وکالج میں پڑھے ۔انہیں کتابی کیڑا بننے کا کوئی شوق نہیں تھا ۔زمانہ طالب علمی میں ہی فنون لطیفہ میں دلچسپی تھی ۔انیل کے مطابق ”میں سکول بھگوڑاتھا ،کلا سز لینے کی بجائے کبھی پرانی ہندی اور انگلش فلمیں دیکھنے اور کبھی کرکٹ میچ کھیلنے چلا جاتا ۔بچپن میں سب سے بچے ڈاکٹر ،انجینئر اور پائلٹ بننے کا کہتے مگر میرا جواب ہمیشہ ایکٹر ہی ہوتا “ انیل کے والد سر یندر کپور فلم میکر تھے ف،کئی سپر سٹار ز کے پرسنل سیکر ٹر ی بھی رہے ،اس لئے انیل کو بالی ووڈ شمو لیت میں زیادہ وقت نہ ہوئی ۔
محض پند رہ برس کی عمر میں ،1971میں انیل نے فلم ” تو پائل میں گیت “میں ششی کپور کے بچپن کا کردار نبھا یا تا ہم فلم مختلف و جو ہات کی بنا پر ریلیز نہ ہوسکی ۔انیل کہتے ہیں ” بعض اوقات سٹار کڈز ہونا گھاٹے کا سودا ہو تا ہے کیونکہ ہمیں ہر صورت اپنی پہلی ہم فلم میں لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر نا ہوتا ہے جو کسی ملک پر فتح کے برابر ہے “انیل نے اپنے ابتدائی کیرےئر میں کئی تا مل فلموں میں کام کیا مگر کامیابی ابھی دور تھے ۔
۔۔
”وہ سات دن“یاد گاررومانوی فلم
تا مل فلموں میں اہم کردار وں نے بالا ٓ خر انیل کیلئے بالی ووڈ میں راستے ہموار کئے ۔ہندی فلم”ہمارے تمہارے “کے بعد انہیں 1983میں ایک اور ہندی فلم ”وہ سات دن “میں کاسٹ کیا گیا ۔یہ فلم انیل کے فلمی کیر ئیر کی ایک بہت مختلف رومانوی فلم ٹھہری ۔جس میں ان کی ہیرو ئین پد منی کو لہاپوری تھیں اور آرٹ فلموں کے بے تاج بادشاہ نصیر الدین شاہ نے ایک مہمان اداکار کا رول کیا تھا ۔
”وہ سات دن “ایک ایسی فلم تھی جو کسی اداکار کو کبھی کبھار یا محض اتفاق سے ملتی ہے ۔بقول انیل ”میرے لئے یہ بہت خوبصور ت لمحہ تھاکہ میں نصیر الدین شاہ کے ساتھ کام کر رہاتھا ۔فلم میں سر ی دیوی یا مادھوری کا نہ ہونا بھی کوئی اچنبھے کی بات نہیں ،وقت بہت تیزی سے گزر تا ہے اور پھر کہانی کے تار و پود ہدایت کار کے ساتھ میں ہوتے ہیں ۔
کمر شل اور نان کمر شل فلمیں ہمیشہ سے بنتی آئی ہیں اور کبھی کبھار دونوں انداز بھی ایک ہی فلم میں مل جاتے ہیں جیسے میری یہ فلم تھی “۔
رومانس فقط بیوی سے
انیل کی شادی 1984میں ڈریس ڈیزائنر سنیتا کپور کے ساتھ ہوئی ۔اگر چہ ان کے کئی ایک سیکنڈ ل بھی منظر عام پر آئے جو سچ ثابت نہ ہوسکے ۔حتیٰ کے ان کا ایک سیکنڈ ل ان کی ہیرو ئین سری دیوی کے ساتھ بھی میڈیا میں خواب اچھا لاگیا ...جوان کی بھا بی ہیں ۔
انیل کپور کہتے ہیں کہ ”میں رومانوی فلموں میں رومانی کردار ضرور کر تا ہوں لیکن حقیقی زندگی میں میرا رومانس فقط اپنی بیوی کے ساتھ ہے “انیل کی دو بیٹیا ں اور ایک بیٹا ہے ۔بڑی بیٹی سونم کپور اداکاری کے میدان میں قدم جما چکی ہیں جبکہ دوسر ی بیٹی ریحا کپور پروڈیوسر ہے ۔بیٹے ہرش وردھن کی حال ہی میں اپنی فلم ”مرزا “کی شوٹنگ مکمل ہوئی ہے جورواں ماہ ریلیز ہورہی ہے ۔
انیل کا کہنا ہے ”بحثییت باپ اور اداکار مجھے اپنے بیٹے کے اداکار بننے پر فخر ہے ،یہ خوشگوار لمحہ ہے ،میرے والد نے مجھے ایکٹر بنتے دیکھا اور اب میں اپنے بیٹے کو ایکٹنگ ورلڈ میں دیکھ رہاہوں ۔انیل نے مسکر ا تے ہوئے کہاکہ ”بیٹا ہوتو ایسا مگر یہ میری بات نہیں مانتا “۔
بلاک بسٹر فلمیں
80کی دہائی میں انیل نے بالی ووڈ میں لگاتار سپڑ ہٹ فلموں سے تہلکہ مچاد یا ۔
فلم ”وہ سات دن “ کی کامیابی کے بعد سب سے پہلے یش راج نے اپنے انیل تلے بننے والی فلم ”مشال “میں ٹپوری کے کردار کے لئے کاسٹ کیا ۔انیل نے ٹپوری کا کردار ایسے شاندار طریقے سے نبھایا کہ انہیں اپنے کیر ےئر کا پہلا فلم فئیر ایوارڈ نصیب ہوا ۔بقول انیل ”اس وقت فلم نا قدین نے ٹپوری کر دار کو متنا زع قراردیا تھا مگر گزرتے وقت نے ٹپوری کے کردار کو بالی ووڈ کا ”فیشن ایبل “ کردار بنادیا پھر کئی سپر سٹار ٹپوری کا کردار کر تے دکھائی دئیے “انیل نے 1986میں فلم ”کر ما“ میں ایک بار پھر ٹپوری کا ہی کردار کیا جو اس سال کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ،اسی سال فلم ” جانباز “اور ”انصاف کی آواز “کی کامیابی کے بعد انیل اپنے کیرےئر کی سپر ہٹ فلم ” مسٹر انڈیا “میں سری دیوی کے ساتھ جلوہ افروز ہوئے جو بالی ووڈ کی سدا بہار کا میاب فلموں میں شامل ہوگئی ۔
اس فلم کے ہر کردار اور گیت کو شہرت ملی ۔انیل کو فلم میں بہترین اداکاری پر فلم فئیر ایوارڈ اسے بھی نوازا گیا ۔انیل اب فلم میکر ز کی جان بن چکے تھے ،یش راج نے انیل کو 1988میں فلم ”ٹھکانہ “ ”تیزاب “میں اہم کردار دیا پھر 1989میں فلم ”رام لکھن “ میں انیل منفرد انداز میں نظر آئے ۔اس فلم کا گیت ”ون ٹو کا فور “نے انیل کوبالی ووڈ میں مزید شہرت سے نوازا ۔
اسی سال فلم ”پر ندہ “ اور ”رکھوالا “ میں انیل نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ۔90کی دہائی میں فلاپ فلموں نے بالی ووڈ نمبر ون ہیر وکو زیر و بنادیا ۔بقول انیل ”عروج کے بعد زوال سٹارز کو لے بیٹھتا ہے ،ایسے وقت میں لوگوں کے لہجے اور رویے ساری زندگی یادرہتے ہیں لیکن میرا ماننا ہے خوش قسمتی ہمیشہ جرات مندوں کی مدد کرتی ہے “یش راج نے انیل کو سری دیوی کے مد مقابل فلم ”لمحے “کی ذریعے نئی زندگی دی ، جس کے بعد فلم ”بیٹا “میں انیل نے مادھوری کے ساتھ زبر دست کم بیک کیا ۔
1993 میں
بڑے بھائی بونی کپور نے انیل کو سری دیوی کے مد مقابل ”روپ کی رانی ،چوروں کا راجا “میں کاسٹ کر لیا ،منفرد فلم اور مقبول گیتوں کی بدولت انیل نے ایک بار پھر بالی ووڈ اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ۔اگر کہاجائے انیل کو مادھوری اور سری دیوی جیسی خوبصورت اداکاراؤں کے ساتھ نے بالی ووڈ میں کم بیک دیا تو بے جانہ ہوگا ۔فلم میکر ز انیل مادھوری اورانیل سری دیوی کی جوڑی کو کامیابی کی ضمانت سمجھنے لگے ۔
کامیاب ہیرو انیل نے خوبروادا کا رہ جو ہی چاولہ کے ساتھ 1996میں فلم ”لوفر “ کے ذریعے کامیابی سمیٹی ،یہ فلم ان کے والد نے پروڈیوس کی تھی اس کے بعد فلم جدائی ،مستا نہ ،بیوی نمبر ون ،ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں ،تال ،وراثت جیسی سپر ہٹ فلمیں بھی انیل کے کریڈیٹ میں آئیں ۔عر صے بعد انیل 2000میں فلم ”پکار “میں اپنی پسندیدہ ساتھی اداکارہ مادھوری کے ساتھ جلوہ افروز ہوئے ،فلم میں ملٹری آفیسر راجکمار سنتو شی کے کردار نے انہیں کیرےئر کے پہلے نیشنل ایوارڈ کا حق دار ٹھہرا یا ۔
ایشو ریارائے کے ساتھ فلم ”ہمارا دل آپ کے پاس ہے “فلم ”نائیک “کے بعد انیل نے فلم ”بدھائی ہوبد ھائی “میں موٹے آدمی کا کردار کیا جوشا ئقین کی توجہ کا مرکز بنا ۔انہی دنوں انہیں امیتا بھ کی فلم ”ارمان “میں کام کرنے کا موقع بھی ملا ۔
سری دیوی اور مادھوری کا کوئی نعم البدل نہیں
انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی کو بہت سراہا گیا ہے ،انہوں نے ایک ساتھ متعد د فلموں میں کام کیا ہے ۔
دوسری ہیروئین سری دیوی ہیں جن کے ساتھ انیل کی جوڑی کو فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا گیا ۔سری دیوی ان کے بڑے بھائی ہدایت کا ربونی کپور کی شریک حیات ہیں ۔انیل کا کہنا ہے کہ ”بالی ووڈ میں یہ پہلا حسین اتفاق ہے کہ ایک ایکٹر اپنی بھابی کے ساتھ چند فلموں میں ہیر و کے طور پر آیا ...پہلے ہماری جوڑی کو میرے بھائی بونی کپور سمیت فلم بینو ں نے بھی بہت سراہا ۔
شائقین کو بھی پر دہ سکرین پر ہماری کیمسٹری پسند تھی ۔ان سے پہلے میری جوڑی مادھوری کے ساتھ مقبول ہوئی ۔دونوں اداکاراؤں کے انداز مختلف ہیں ۔سری دیوی ایک مکمل ادا کار ہ ہیں جبکہ مادھوری بہت مثالی اداکارہ ہیں ۔۔۔یہ ایسی اداکارائیں ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا ۔جیسے مد ھو بالا ،مینا کماری اور وحید ہ رحمان کا اب تک کوئی متبادل پیدا نہیں ہوا “۔

لاجواب کا میڈین
سنجیدہ اور منفرد کر دار کر نیوالے والے انیل پہلی بار نوے کی دہائی میں فلم ”کھیل “اور 2005میں بونی کپور کی فلم ”نو انٹری “ میں کا میڈی کردار نظر آئے ۔اس فلم میں سلمان خان ،فر دین خان ،بپاشا باسو ،لارا دتپ سمیت دیگر اداکار شامل تھے مگر انیل نے اپنے منفرد سٹائل سے بڑی کا سٹ میں اپنی واضح جگہ بنائی ۔
ریس اور ویلکم جیسی فلموں میں انیل کا میڈی رول میں نظر آئے ۔فلم نا قدین کے مطابق انیل کا میڈی کرداروں میں ایسے ڈھل گئے جیسے وہ کا میڈ ین ایکٹر ہوں ،انیل کے لاجواب اداکاری کے باعث انہیں ہر کر دار میں پسند کیا گیا ۔انیل فلم پروڈکشن ہاؤس بھی چلا رہے ہیں ان کے پرو ڈکشن ہاؤس تلے فلم ”آشا “میں انہوں نے اپنی بیٹی سونم کپور کو مضبوط او متاثر کن کردار دیا تھا ۔

سلمیٰ آغا کے ساتھ گلوکاری
انیل کپور کو اپنی فلموں میں گلو کاری کا موقع بھی ملا ہے ۔پہلی بار ا س نے فلم ”چنبیلی کی شادی “ میں گیت گایا تھا ۔اس کے بعد فلم ”وہ سات دن “میں گیت ”تیر ے بنا میں نہیں ...میرے بنا تو نہیں “گایا تھا ۔فلم ”ٹشن “میں بھی انہوں نے ردھم ڈا ئیلاگ ”بھیاجی کا ٹشن “کو گنگنا یا تھا ۔
انیل کپور نے 1986میں پاکستانی گلو کارہ سلمیٰ آغا کے ساتھ ایک البم ”ویلکم “کے لئے بھی اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کروائے تھے ۔
جیکی شیروف ،انیل کافلمی بھائی
انیل کپور نے فلموں میں متنوع کر ادا کئے ہیں ۔رومانس سے کامیڈی اور ایکشن تک وہ ایک کامیاب ہیرو سمجھے جاتے رہے ۔اسی طرح فلموں میں جیکی شیروف کے ساتھ بھائی کے کردار نے انیل اور جیکی کو ایک دوسرے کے لئے لازم وملزم بنا دیا ۔
فلم ”رام لکھن “ اور فلم ”پرندہ “میں وہ دونوں بھائی تھے ۔انیل کے مطابق ”جب بھی میری یا جیکی شیروف کی کسی فلم میں بھائی کے کردار کی ضرورت ہوتی ہے تو فوراََ ہم دونوں کو ہی یاد کیا جا تا ہے ۔نہ جانے کیوں فلم میکر ز کے ذہن میں ہمار ا سراپا بھائی بھائی کے طور پر محفوظ ہے اور ہم دونوں اس بات سے بہت محفوظ ہوتے ہیں
دلیپ کما ر انڈ سٹری کا اثاثہ
فلم ”شکتی “ میں انیل نے پہلی بار دلیپ کمار کے ساتھ مختصر کردار کیا ۔
یہ فلم در حقیقت امیتا بھ بچن او ر دلیپ کمار کی فلم تھی جو ماڈرن کلا سیک سینما میں شمار ہوتی ہے ۔انیل اور دلیپ کی دوسری فلم ”مشعل “تھی جس میں انیل کا مکمل کردار تھا جو انہوں نے دلیپ صاحب کے روبرو ادا کیا تھا ۔انیل کپور کہتے ہیں کہ ”دلیپ کمار کی عظمت یہی ہے کہ وہ کسی بھی اداکار کو یہ باور نہیں کراتے کہ وہ اک بڑے اداکار ہیں وہ بہت نفیس انسان ہیں ۔
انہوں نے اداکاری کے بارے میں مجھے بہت اچھی باتیں بتائیں جومیرے لئے بہت بڑا اثر ثہ ہیں ۔میری یہ خواہش ہے کہ ان کے مقابل ایک بار پھر کام کروں “۔
بالی ووڈ کے خان اداکار
بالی ووڈ خانز کے حوالے سے ایک بار انیل نے مسکراتے ہوئے کہا تھا ”مجھے خانز سے خطرہ نہیں ،وہ میرے دشمن نہیں ہیں ،میرے پسندیدہ اداکار ہیں ،میں ان سے بہت کچھ سیکھتا ہوں اور ان کی عزت کرتا ہوں ۔
سلمان خان کے ساتھ میں نے فلم ”نوانٹری “میں کا م کیا ہے ،یہ میرے لیے ایک انوکھا تجر بہ تھا ۔حقیقت یہ ہے کہ بالی ووڈ میں ہمیشہ سے خان اداکاروں نے راج کیا ہے ۔ماضی کاخان اداکار ہمیں آج تک یاد ہیں ۔خانز کے بغیر بالی ووڈ کی تاریخ نا مکمل ہے “۔
میری بیٹی سونم کپور
انیل کا ماننا ہے کہ سونم ایک فن کا ر گھر انے سے تعلق رکھتی ہے ۔
اسے کسی تر بیت کی ضرورت نہیں ہے اس لئے وہ سونم کوکوئی ٹپس نہیں دیتے البتہ اس کی فلموں پر اچھی بری رائے ضرور دیتے ہیں ۔انیل کہتے ہیں ”سونم اپنے فن کار گھرانے کی اچھی روایت کو لے آگے بڑھ رہی ہے ۔اب وہ صف اول کی ادا کاراؤں میں شمار ہوتی ہے ۔سلمان خان کے ساتھ اس کی فلمیں بہت پسند کی گئی ہیں ۔میں نے کبھی اسے یہ نہیں کہا کہ اس کردار کے ساتھ نہیں کرنا یا اس کے ساتھ کر نا ہے ۔
البتہ ہمیشہ یہ ضرور کہتا ہوں کہ سکریٹ اچھا ہونا چاہیے جس میں ادا کاری کی گنجا ئش موجود ہو “ان کی دوسری بیٹی ریحا کپور بھی بالی ووڈ کی معرو ف پروڈیوسر اورڈیزائنر مانی جاتی ہیں ۔بیٹیوں کی کامیابی کے باوجود انیل کپور اپنے بیٹے ہرش وردھن کی ڈیبیوفلم کی وجہ سے گھبراہٹ کاشکار ہیں
”سلم ڈاگ ملینےئر“
”دی ناٹی پرو فیسر “کے ذریعے انیل نے بالی ووڈ میں قدم رکھا بعد ازاں یہ 2008 میں برٹش ڈرامہ فلم ”سلم ڈاگ ملینےئر “میں ایک گیم شو میز بان کاکردار نبھا یا ۔
فلم باکس آفس ہٹ پر رہی اورفلم کی کاسٹ کو دنیا بھر میں پذیر ائی ملی جبکہ فلم نے کئی اعزازات اپنے نام بھی کئے ۔بقول انیل ”دنیا کا سب سے بڑا فلمی ایوارڈ آسکر سے نوازی جائے گی “۔ اس فلم کا میوزک شاعر گلزار اور موسیقا راے آررحمان کی تخلیق ہے ۔فلم کا گیت ”جے ہو“بھی بہت مقبول ہوا اور نہ صر ف آسکر کمیٹی نے اس فلم کو بہت سراہا اور بہت سارے ملکوں میں اس فلم کے خصوصی شوبھی ہوئے ۔
بقول انیل ”فلم کو آسکر ایوارڈ ملنا میرے فلمی کیر ئیر کا یہ سب سے یادگار لمحہ تھا “اس فلم کے بعد انیل امر یلن ٹی وی سیر یز ”24“میں نظر آئے پھر بھارتی چینل پراسی نام سے ایک سیریز میں جے سنگھ راٹھو ر کے کردار میں جلوہ افروز ہوئے جسے بہت پسند کیا گیا ۔59سالہ انیل کہتے ہیں سیزیز ”24“کی مقبو لیت کی وجہ سے میں خود کو 24سالہ محسوس کرنے لگا ہوں “۔

فواد خان حسین آدمی ہے
ایک انٹر ویو کے دوران انیل کپور نے جہاں فواد خان کی تعریف کی ،وہیں انھیں مزید کا میابیاں کی دعائیں بھی دیں ۔انیل کپور کا کہنا تھا کہ فواد خان بہت حسین آدمی ہیں اور وہ بہت اچھا مام کرتے ہیں ،مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بے حد مزا آیا ،میری خدا سے دعا ہے کہ وہ صرف ہندوستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں کامیاب ہوں ۔
فواد خان اور انیل جلد ہی سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ”جگل بندی “میں ایک ساتھ نظرآئیں گے ۔
پاکستان آنے کی خواہش
انیل کپور کہتے ہیں ”میری دلی خواہش ہے کہ میں پاکستان کا دورہ کروں ۔میرے لیے وہ بہت بڑا دن ہوگا جب میں پاکستان کی سر زمین پر قدم رکھوں گا کیونکہ وہاں میرے پتا جی ،میرے دادا جی سمیت کئی پیڑیوں کاوہیں جنم ہوا ”انیل کپور کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے تھا اور ان کے والد سر یند ر کپور 1925میں پشاور میں پیداہوئے تھے ۔
انیل کا کہنا ہے کہ ”وہ چاہیں گے کہ جہاں سے ان کی شروعات ہوئی وہ وہاں جائیں اور وہ بہت جلد پاکستان میں ہوں گے “ایک صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لئے دونوں ممالک کے فنکار کیا کردار ادا کرسکتے ہیں ؟انیل کپور کا کہنا تھا ”تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔جتنے لوگوں کو میں ملاہوں پاکستان انڈیا سے ،وہ تو چاہتے ہیں کہ دوستی ہو ،تجارت ہوکیونکہ جتنا بزنس ہوگا اتنا ہی دونوں ملکوں کو اس کا فائد ہ ہے ۔
ہم ایک ہی جیسے لوگ ہیں ،کھا نا ،پینا ،بات کرنے کا طریقہ ،سب ایک ہی ہے ،ہم میں کچھ الگ نہیں ،تو کیوں الگ رہ ہے ہیں ہم لوگ ؟کہیں نہ کہیں ڈائیلانگ اور بات چیت ہونی چاہیے ۔میرا یقین ہے کہ فلم اور کرکٹ دونوں ممالکو ں کوایک دوسرے کے قریب لاسکتے ہیں ۔پاکستان کے فن کار ہماری طرف آئیں اور انڈیا کے پاکستا ن جائیں تو کڑواہٹو ں کی جگہ مٹھاس آئے گی ۔دونوں ملکوں کے فن کاروں کا اس حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کر نا چا ہیے “۔

Browse More Articles of Bollywood