Darpan
درپن
فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار
پیر 8 نومبر 2021
پاکستان فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار درپن کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے،وہ عام زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نظر نہیں آتے تھے۔1929ء کو اُتر پردیش میں پیدا ہونے والے درپن کا حقیقی نام سید عشرت عباس تھا لیکن فلموں میں درپن کے نام سے شہرت حاصل کی،وہ نامور اداکار سنتوش کمار،ہدایت کار ایس سلیمان اور اداکار منصور کے بھائی تھے،سنتوش کمار اپنے وقت کے کامیاب ہیرو تھے اور ان کا حقیقی نام سید موسیٰ رضا تھا،ایس سلیمان نے ڈائریکشن میں بہت نام کمایا۔
درپن نے فلمی سفر کا آغاز ہدایت کار حیدر شاہ کی فلم ”امانت“ سے کیا جو 21 دسمبر 1950ء میں سینماؤں کی زینت بنی اس میں وہ اپنے اصل نام عشرت عباس کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے،ان کی دوسری پنجابی فلم ”بلو“ تھی جس کا نام پہلے ”میراثی“ رکھا گیا تھا لیکن احتجاج کے بعد نام بدل کر ”بلو“ رکھ دیا گیا۔
(جاری ہے)
پاکستان میں چند فلموں میں کام کرنے کے بعد وہ ممبئی چلے گئے جہاں انہوں نے ”عدل جہانگیری“ اور ”باراتی“ میں کام کیا۔
”عدل جہانگیری“ میں محمد رفیع کا گایا ہوا گانا ”اپنا ہی گھر لُٹانے میں دیوانہ جا رہا ہے“ بڑا مشہور ہوا تھا۔لاہور میں انہوں نے درپن کے فلمی نام سے فلم ”باپ کا گناہ“ سے اپنے فلمی کیریئر کا دوبارہ آغاز کیا اس کے بعد انہیں بہت سی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا جن میں پاکستان کی پہلی رنگین فلم ”نائلہ“ سرفہرست ہے۔انہیں لگاتار دو فلموں میں بہترین اداکار کا نگار ایوارڈ بھی ملا تھا۔پہلا ایوارڈ 1959ء میں بننے والی فلم ”ساتھی“ اور دوسرا اگلے سال 1960ء میں آنے والی فلم ”سہیلی“ پر ملا تھا۔1959ء میں انہوں نے ایک فلم ”ساتھی“ بنائی جس میں ان کے ساتھ نیلو،طالش،حُسنہ اور نذیر نے کام کیا تھا،یہ فلم بہت مقبول ہوئی اور اسی سے درپن کی کامیابیوں کا باقاعدہ آغاز ہوا۔اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ساتھی،رات کے راہی،سہیلی،گلفام،قیدی، آنچل،باجی،شکوہ،اِک تیرا سہارا،نائلہ،انسان بدلتا ہے، دلہن،شکوہ،آنچل اور پائل کی جھنکار نمایاں ہیں۔بطور ہیرو درپن کی آخری کامیاب فلم ”پائل کی جھنکار“ 1966ء میں ریلیز ہوئی اور اس کے بعد انہوں نے کریکٹر اور سپورٹنگ رول ادا کرنا شروع کر دیئے تھے۔
بھارت میں قیام کے دوران ان کے اس وقت کی حسین اداکارہ نگار سلطانہ کے ساتھ خاصے تعلقات بن گئے جو بڑھتے بڑھتے محبت میں تبدیل ہو گئے،نگار سلطانہ نے بھارتی فلم ”مغل اعظم“ میں دل آرام کا کردار بھی کیا تھا،درپن دوبارہ پاکستان آگئے اور یہاں قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہو گئی اور انہیں فلمیں ملنا شروع ہو گئیں۔نگار سلطانہ بھی ان کے پیچھے پیچھے پاکستان چلی آئیں لیکن کچھ عرصے بعد ناکام واپس لوٹ گئیں۔
درپن نے اگرچہ کم لیکن معیاری فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،انہوں نے مجموعی طور پر 67 فلموں میں کام کیا جن میں 57 اردو،8 پنجابی اور دو پشتو فلمیں شامل تھیں۔بطور فلم ساز بھی چند فلمیں بنائیں جن میں بالم،گلفام،تانگے والا،انسپکٹر اور ایک مسافر ایک حسینہ شامل ہیں۔درپن نے نیئر سلطانہ کے علاوہ نیلو،مسرت نذیر،رانی،شمیم آرا،زیبا کے ساتھ بھی بطور ہیرو کام کیا تھا۔بطور ہیرو 15 فلمیں شمیم آرا کے ساتھ اور 16 فلمیں اپنی بیوی نیئر سلطانہ کے ساتھ تھیں۔درپن اور شمیم آرا کے افیئر کی خبریں بھی اخبارات کی زینت بنی تھیں مگر انہوں نے اداکارہ نیئر سلطانہ کو جیون ساتھی بنا لیا۔درپن اور نیئر سلطانہ کو سلور سکرین کی حسین ترین جوڑی ہونے کا اعزاز حاصل رہا اور یہ شادی فلمی صنعت کی کامیاب ترین شادیوں میں شمار ہوتی ہے،یہ بندھن مرتے دم تک قائم رہا۔
1960ء کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم ”سہیلی“ نے ان کے فلمی کیریئر کو نیا موڑ دیا جس میں بہترین اداکاری پر صدارتی ایوارڈ بھی ملا، اس فلم میں ان کے ساتھ شمیم آرا اور نیئر سلطانہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے درپن کا اس میں ڈبل رول تھا۔کہا جاتا ہے کہ وحید مراد کے فلم انڈسٹری میں آنے کے بعد ان کی مقبولیت کا سورج گہنا گیا تھا،انہوں نے فلموں کے بعد اپنی ریکروٹنگ ایجنسی بنا لی تھی۔وہ 8 نومبر 1980ء کو لاہور میں طویل بیماری کے باعث راہی ملک عدم ہو گئے تھے،اس وقت ان کی عمر 52 سال تھی،وہ مسلم ٹاؤن کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں،ان کی وفات کے بعد نیئر سلطانہ ان کا کاروبار بخوبی چلاتی رہیں اور بارہ سال بعد اکتوبر 1992ء میں وہ بھی انتقال کر گئیں تو انہیں خاوند کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔
Browse More Articles of Bollywood
درپن
Darpan
شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان
Shehensha Qawali Ustad Nusrat Fateh Ali Khan
ڈراونی فلمیں، لوگوں کی پسند،خوف اور ڈراونی فلمیں دیکھنے کے فوائد
Daraoni Filmain
پاکستانی فلم انڈسٹری یا پڑوسی ملک کی تقلید ؟
Pakistani Film Industry Ya Parosi Mulk Ki Takleed
سونم کپور بالی ووڈ کی فیشن گرو
Sonam Kapoor bollywood ki fashion guru
بالی وڈ بھی انتہا پسند مودی کی ہمنوا
Bollywood Bhi Inteha Pasand Modi KE Humnawa
شہنشاہ ظرافت منور ظریف قسط 2
shenshah zarafat Munawar zareef qist 2
منور ظریف کی فنی صلاحیتوں کے سب معترف ہیں
Munawar zareef ki fani salahiyaton ke sab mutarrif hain
بالی وُڈ فلمیں‘ہالی وُڈ اور لالی وُڈ کا چربہ
Bollywood filmain hollywood aur lollywood ka charba
بالی وُڈ فلمیں مُسلم ثقافت کی منفی ترجمان
Bollywood filme muslim Saqafat ki manfi tarjuman
بالی وُڈ فلمیں مُسلم ثقافت کی منفی ترجمان (قسط نمبر ۲)
bollywood filme muslim saqafat ki manfi tarjuman episode 2
نامور بالی وڈ اداکار بھی بکاؤ مال بن گئے
naamwar Bollywood adakar bhi bikao maal ban gaye
Famous Showbiz Stars
Sushmita Sen
Kate Mara
shahwar ali
Reese Witherspoon
Rabia Butt
Samina Peerzada
zarnish khan
Shreya Ghoshal
Carly Chaikin
kiran haq
humayun ashraf
Mehdi Hassan
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا
-
جہاز میں لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا