Wakhri Type Ki Heroine

Wakhri Type Ki Heroine

”وکھری ٹائپ کی ہیروئن“

ودیا بالن ہیں کہ میں نے روایتی ہیروئن کے تصور کو بدل دیا ہے میں ہیروئنوں جیسی نہیں تو کیا ہوا آج کی ہیروئن تو میرے جیسی ہے۔

جمعہ 22 دسمبر 2017

ہما میر حسن:
فلمی ناقدین کے مطابق بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے روایتی ہیروئن کا تصور بدل ڈالا ہے وہ نہ تو شوخ اور چنچل ہیں اورنہ ہی ان کی شخصیت سے روایتی رومانس جھلکتا ہے تاہم وہ بے باک ہیں ا ور اپنے کرداروں کو نئی زندگی دینا جانتی ہیں ودیا منفرد اور غیر معمولی اداکارہ ہیں لیکن اپنی شہابت سے وہ کوئی منجھی ہوئی اداکارہ دکھائی نہیں دیتیں ڈرٹی پکچر کے سلک عشقیہ کی چالباز اور بیگم جان جیسی کرداروں نے بالی ووڈ میں ودیا کے روپ میں ایک ایسی ہیروئن کو متعارف کروایا ہے جس نے فن اداکاری میں نیا اسلوب دیا ودیا یکم جنوری 1979 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں ممبئی یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں ایم اے کیا لیکن اداکاری کا شوق انہیں ٹی وی سکرین تک لے آیا۔
آغاز میں وہ بہت تگ دور کرنے کے بعد انہیں پروڈیوسر ایکتا کپور نے ٹی وی سیریل”ہم پانچ“میں کاسٹ کیا جس میں ودیا کی پرفارمنس کو سراہا گیا مگر ودیا بالی ووڈ پر راج کرنا چاہتی تھی اس لئے انہوں نے ٹی وی میں مزید کام کرنے سے معذرت کرلی اور بالی ووڈ میں کام کی تلاش میں مصروف ہوگئیں کہا جاتا ہے کہ 2001-4 تک اس جدوجہد کے دوران جب ودیا کو مسلسل ناکامیابیوں کا سامنا کرنا پڑا تو چارونا چار انہوں نے ملیا لم زبان کی بارہ فلمیں سائن کیں مگر بدقسمتی سے ان میں سے کوئی ایک فلم بھی پردہ سکرین کی زینت نہ بن سکی حتیٰ کہ ودیا کو منحوس اداکارہ سمجھا جانے لگا تاہم ودیا مضبوط اعصاب کی مالک تھی انہوں نے ہمت نہ ہاری اور تامل انڈسٹری کا رخ کرلیا قسمت نے یہاں بھی ودیا کو مایوس کیا لیکن یکے بعد دیگرے لاتعداد اشتہارات کی بدولت میں کم ازکم ٹی وی پر چھاگئیں پردہ سکرین تک پہنچنے والی ودیا کی پہلی فلم ”بھالو ٹھیکو“ بنگالی تھی جس پر انہیں بنگالی انڈسٹری سے سراہا بھی گیا تاہم ودیا کا بالی ووڈ میں شہرت کا دیرینہ خواب 2005 میں بننے والی فلم”پرینیتا“ کے ذریعے حقیقت بنا اس فلم میں ان کے مدمقابل اداکار سیف علی خان اوراپنی زبردست پرفارمنس کی بدولت بالآخر وہ بالی ووڈ میں مرکز نگاہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

2006 میں ودیا نے فلم ”لگے رہو منا بھائی“ میں بہترین پرفارمنس دے کر ثابت کردیا کہ وہ بالی ووڈ پر راج کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہیں قسمت نے بھی ودیا کا ساتھ دیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ودیا بالی ووڈ کی منفرد اور فن اداکاری میں مہارت رکھنے والی حسیناؤں میں شمار ہونے لگیں ”ہے بے بی قسمت کنکشن، عشقیہ،ڈرٹی پکچر اور کہانی جیسی کامیاب فلموں میں ودیا نے غیر معمولی کردار نبھاکر بالی ووڈ کی ہیروئن کے روایتی تصور کر بدل کر رکھ دیا انہوں نے اپنے بالی ووڈ میں کیرئیر میں تقریباً18 فلموں میں کام کیا لیکن اس مختصر کیرئیر میں بھی وہ نیشنل فلم ،فلم فئیر،پانچ سکرین ایوارڈ اور2014 میں پدم شہری ایوارڈ جیسے اہم اعزازات اپنے نام کرچکی ہیں اور آج ودیا کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کا سفر بڑی کامیابی سے طے کیا 2002 میں ودیا پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ودیا کو ان کی جاندار اداکاری کے باعث بھارتی فلم سنسر بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے اس حوالے سے وہ کہتی ہیں یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہیں کہ میں فلم سنسر بورڈ کا حصہ بن گئی ہوں کل تک میری فلموں کی نمائش سے قبل سنسر سرٹیفکیٹ کا انتظار ہوتا تھا آج میں خود ہی ان معیادوں کو جانچوں گی ان کے مطابق فلمیں بننی چاہئیں۔

مشکلیں اتنی پڑی مجھ پہ کہ آساں ہوگئیں:
بقول ودیا میں نے سوچا نہ تھا کہ اداکار بنوں گی مگر مادھوری اور شبانہ اعظمیٰ کی فلمیں دیکھ دیکھ کر میرے اندر ہیروئن بننے کا شوق انگڑائیاں لینے لگا لیکن یہ سچ ہے کہ میں ایک طویل جدوجہد کے بعد بالی ووڈ کا حصہ بنی ہوں پے درپے ناکامیابیوں کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب میں فلم انڈسٹری کو ترک کردینے کے بارے میں سوچنے لگی تھی فلم ”ہے بے بی“ اور ”قسمت کنکشن“ کے وقت میرے وزن اور میرے لباس کے حوالے سے مجھ پر نکتہ چینی بھی کئی گئی میں سوچ میں پڑھ گئی کہ کیا ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہوں ؟مجھے محسوس ہونے لگا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ میں اس انڈسٹری کے قابل ہی نہیں ہوں تاہم میں نے جلد ہی محسوس کرلیا کہ مجھے مضبوط ہونا ہوگا اور اس ڈپریشن سے باہر نکلنا ہوگا اگر آج میں اس مقام پے ہوں تو اپنی ضد اور مستحکم طبیعت کی وجہ سے ہوں میں اتنی نکتہ چینیوں کے بعد بھی نہیں بدلی شاید اس لئے میں ودیا بالن ہوں میں نے روایتوں کو بدلا ہے میں ہیروئنوں جیسی نہیں تو کیا ہوا اب ہر ہیروئن میرے جیسی ہے مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پہ کہ آساں ہوگئیں ودیا کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
میرے فلمی کیرئیر میں ایسی کئی فلمیں ہیں جنہیں دوسری اداکاراؤں نے”نو“کہہ دیا تھا میں درحقیقت منفرد کرداروں کی بھوکی ایکٹرس ہوں میں نے یہ کبھی نہیں سوچا کہ یہ کسی روایتی ہیروئن کا کردار نہیں بلکہ یہ ایک کریکٹر رول ہے۔
دس سال ہوگئے:
ودیا نے بالی ووڈ میں اپنے ایک دہائی کے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا اس سے بڑی بات ہوسکتی ہیں کہ مجھے انڈسٹری میں دس سال ہوگئے ہیں میں نے امید سے کہیں زیادہ پایا ۔
دس سال اور 18 فلموں کے بعد کامیابی اور شہرت کی بھوک پہلے سے بہت بڑھ گئی ہیں اپنے پرانے وقت کو یاد کرتے ہوئے ودہا کا کہنا تھا آج میرا خاندان مجھ پر فخر کرتا ہے میں کسی فلمی خاندان سے نہیں ہوں اس لئے میرے خاندان کے لوگوں میں ایک قسم کا خوف تھا کہ لڑکی باہر جائے گی فلموں میں کام کریں گی تو وہاں جو بھیڑیں ہوتے ہیں وہ اسے چھوڑیں گے نہیں میرے خاندان والوں کے ذہن میں بالی ووڈ کے بارے میں اس قسم کے خیالات تھے میری ماں میرے ساتھ ٹی سیٹ سیریلز پر آیا کرتی تھی لیکن جب میری ماں کو یہ احساس ہوا کہ دنیا اور ماحول کیسا ہے بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑتا بس خود پر اعتماد اور اپنے کام کے ساتھ لگن ہونی چاہیے توانہوں نے میری بھرپور حوصلہ افزائی کی ودیا بتاتی ہیں کہ وہ آج بھی اُس دن کو نہیں بھولیں جب عامر خان کی وجہ سے ان کی انا کو ٹھیس پہنچی تھیں ایک ایونٹ پر میڈیا والے میری تصاویر بنارہے تھے لیکن جیسے ہی عامر خان آئے تو سارا میڈیا مجھے دھکا دے کر عامر کی جانب چلا گیا اس سے میرے دل کو بہت دھچکا لگا عامر کی جگہ کوئی اور بھی ہوسکتا تھا لیکن میں یہ سمجھ گئی کہ جو آپ سے زیادہ کامیاب ہے لوگ اسی کے پیچھے دوڑتے ہیں۔

امیتابھ بچن کی ماں کا کردار:
ودیا فلم ”پا“کو اپنی زندگی کادلچسپ اور حیرت انگیز واقعہ کرار دیتی ہے اس فلم میں انہوں نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی ماں کا کردار ادا کیا ودیا کہتی ہے یہ ایک غیر معمولی فلم تھی اس میں میرا کردار ناقابل فراموش تھا ودیا کو حال ہی میں اندراگاندھی کا کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش ہوئی ہیں مگر انہوں نے ابھی تک حامی نہیں بھری ہے ودیا منفرد کردار نبھانے کے شوق میں ناکام بھی ہوجاتی ہیں شادی کے سائیڈ ایفیکٹ اور بوبی جاسوس کے فلاپ ہونے پر ان کا دل ہی ٹوٹ گیا تھا ان کا کہنا ہے میں ناکام فلموں کے غم کو اپنے اندر سے گھر والوں کے سامنے روروکر نکال دیتی ہوں تاکہ مجھے تکلیف نہ ہو اپنی فلم”ہماری ادھوری کہانی“ سے ودیا بہت خوش ہیں۔

سری دیوی کو پیچھے چھوڑدیا:
بالی ووڈ ادکارہ سری دیوی کا شمار منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ انہیں ودیا بالن نے اپنی پرفارمنس سے پیچھے چھوڑدیا ہے ودیا جدید بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ ہیں انہوں نے اپنی نئی فلم ”تمہاری سلو“ میں سری دیوی کے 30 سال پرانے گانے ہوا ہوائی پر بہترین ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا اسی کی دہائی کی سپرہٹ فلم ”مسز انڈیا“میں سری دیوی نے لاجواب پرفارمنس دی تھی مگر ودیا کی کارکردگی بھی کسی سے کم نہیں کویتا کرشنا مورتی کے ”ہواہوائی“ کے پرانے گانے میں اس بار تنشک باغچی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ گانے کو ودیا نیہا دھوپیا اور آر جے ملشکا پر فلمایا گیا ہے اس فلم میں ودیا کو ایک عام گھریلو خاتون سے کامیاب آر جے بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Browse More Articles of Bollywood