اداکارہ لنڈسے لوہن ایک عرصہ بعد ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گی

بدھ 8 اگست 2018 13:53

اداکارہ لنڈسے لوہن ایک عرصہ بعد ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) ہالی وڈ اداکارہ لنڈسے لوہن ایک عرصہ بعد ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گی۔ذرائع کے مطابق لنڈسے ٹی وی ریالٹی سیریز میں نظر آئیں گی جس میں ان کا یونان کے ایک نائٹ کلب کا تجربہ دکھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

لنڈسے لوہن کو نو عمری میں فلم ’’پیرنٹ ٹریپ‘‘ اور ’’مین گلرز‘‘ سے شہرت ملی تاہم منشیات کی عادت کے باعث 2007 سے 2013 کے دوران چھے مرتبہ بحالی سنٹر گئیں اور شراب نوشی میں ڈرائیونگ اور منشیات برآمدگی کی وجہ سے جیل بھی گئیں۔ان کی2013 میں آخری فلم ’’دی کینینز‘‘تھی جس کی ریلیز کے بعد وہ پہلے لندن اور پھر دبئی منتقل ہو گئی۔یونان میں لنڈسے کے تین ذاتی نائٹ کلب ہیں۔

وقت اشاعت : 08/08/2018 - 13:53:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :