سلمان خا ن کا تنوشری دتہ اور نانا پاٹیکر کے تنازعہ سے لا تعلقی کا اظہار

جمعہ 28 ستمبر 2018 14:58

سلمان خا ن کا تنوشری دتہ اور نانا پاٹیکر کے تنازعہ سے لا تعلقی کا اظہار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء) بالی وڈ سپر اسٹا ر سلمان خا ن نے تنوشری دتہ اور نانا پاٹیکر کے تنازعہ سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دبنگ اداکارسلمان خان نے سابق اداکارہ تنوشری دتہ اور اداکار نانا پاٹیکر کے تنازع پر پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسلئے سے آگاہ نہیں ہیں۔واضح رہے سلمان خان سے قبل بالی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی اس تنازع پر بات کرنے سے گریز کیا تھا۔اداکارہ تنوشری دتہ نے ناناپاٹیکر پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے دس سال قبل ایک فلم کی عکسبندی کے دوران انھیں ہراساں کیا تھا۔

وقت اشاعت : 28/09/2018 - 14:58:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :