عامر خان کا اپنے چینی مداحوں کو فلم ’’ہچکی ‘‘ دیکھنے پر زور

جمعرات 11 اکتوبر 2018 12:48

عامر خان کا اپنے چینی مداحوں کو فلم ’’ہچکی ‘‘ دیکھنے پر زور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کے اداکارعامر خان نے اپنے چینی مداحوں کو رانی مکھر جی کی فلم’’ہچکی ‘‘ دیکھنے کے لئے زور دیا ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا کے چینی پلیٹ فارم میں ایک ویڈیو کے ذریعے رانی مکھر جی کی فلم’’ہچکی ‘‘ دیکھنے کی گزارش کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلم کی تشہیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم خوبصو رت کہانی پر مبنی ہے اور اس میں فلم میں رانی مکھر جی کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایک منفرد کردار ادا کرتی نظر آئیں گی اور انکے چینی مداح اس فلم کو لازمی دیکھیں ۔

فلم ’’ہچکی ‘‘ کے ہدایتکار سدھارتھ ملہوترا ہیں جبکہ یہ فلم بھارت میں 23 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی اور کل چینی سینماوں کی زینت بنے گی
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 12:48:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :