پی ٹی وی کی ڈرامہ بوٹا فرام ٹوبہ سنگھ میری حقیقی مقبولیت کا باعث بنا فیصل قریشی

جمعہ 25 اکتوبر 2019 20:54

پی ٹی وی کی ڈرامہ بوٹا فرام ٹوبہ سنگھ میری حقیقی مقبولیت کا باعث بنا فیصل قریشی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2019ء) نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل بوٹا فرام ٹوبہ سنگھ سے میرا کم بیک ہوا ،ڈرامے کی ڈیمانڈ کے مطابق میں نے اپنا وزن ایک سو چالیس کلو تک بڑھا اور پھر اسے 75کلو تک لے کر آیا ۔ انہوںنے کہا کہ مذکورہ ڈرامہ میری حقیقی معنوں میں مقبولیت کا باعث بنا۔

(جاری ہے)

ہم سب ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر ڈرامے کی چوتھی قسط کے آن ائیر ہونے کا انتظار کر رہے تھے کہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل مشرف نے مارشل لا لگا دیا تھا او روہ قسط اس روز آن ائیر نہ ہو سکی۔

انہوں ے کہا کہ جب میں سیکنڈائیر میں تھا تو میڈم شمیم آرا نے مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کیا اور مجھے اس کا علم بھی نہیں تھا۔ فیصل قریشی نے بتایا کہ مجھے معلوم نہیں تھاکہ میں ڈرامہ امرائو جان کرنے کراچی جائوں گا او رپھر وہیں کا ہو کر رہ جائوں گا ۔ میںاپنا مشکل دور کبھی نہیں بھولا اور آج آسانیوں کے باوجود اسے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھتا ہوں۔
وقت اشاعت : 25/10/2019 - 20:54:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :