ایک مخصوص لابی میرے خلاف منفی پراپیگنڈے میں مصروف رہتی ہے ‘ ہماء علی

میرا خدا کی ذات پر بھروسہ ہے اس لئے سازشیں کرنے والے میرا کچھ نہیں بیگاڑ سکتے‘ اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 2 جنوری 2021 12:39

ایک مخصوص لابی میرے خلاف منفی پراپیگنڈے میں مصروف رہتی ہے ‘ ہماء علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) نامور اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ ایک مخصوص لابی میرے خلاف منفی پراپیگنڈے میں مصروف رہتی ہے لیکن مجھے ان کی رتی برابر بھی پرواہ نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے صرف شوبز میں اپنا نام او رمقام بنانا تھا اور اپنی ساکھ بر قرار رکھنا تھی جس میں کامیابی ملی ہے ۔مخالفین میرے لئے جو بھی برا سوچ لیں میں پھر بھی ان کیلئے دعا کرتی ہوں ۔ میرے خلاف سازشیں کرنے والے میرا کچھ نہیں بیگاڑ سکتے کیونکہ میر ا رب کی ذات پر بھروسہ ہے اور وہ مجھے ایسے لوگوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کے لئے ترقی اور خوشحال کا سال ثابت ہو اورہمیں کورونا وباء سے مکمل چھٹکارا مل جائے۔

وقت اشاعت : 02/01/2021 - 12:39:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :