عائشہ عمر سیریل کلر جاویداقبال پر فلم میں نظر آئیںگی

اداکار یاسر حسین جاوید اقبال ،عائشہ عمر پولیس افسر کا کردار نبھائیں گی

جمعرات 12 اگست 2021 12:29

عائشہ عمر سیریل کلر جاویداقبال پر فلم میں نظر آئیںگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2021ء) لاہور میں 100 بچوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں تیزاب میں تحلیل کرنے والے سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سال 1998 اور 1999کے دوران 100 بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے انہیں سفاکی سے قتل کرنے والے جاوید اقبال نامی سیریل کلر کے گھنائونے جرم کوفلم کی شکل دی جائے گی ۔فلم میں معروف اداکار یاسر حسین جاوید اقبال کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل عائشہ عمر پولیس افسر کا کردار نبھارہی ہیں جو جاوید اقبال سے تفتیش کرنے کے بعد اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرتی ہیں۔فلم کے لکھاری و ہدایتکار ابوعلیحہ ہیں جو اس سے قبل ونس اپان آ ٹائم ان کراچی، لاک ڈائون اور ادھم پٹخ جیسی فلمیں بناچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/08/2021 - 12:29:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :