عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کی خواہش ہے‘وینا ملک

اتوار 3 اکتوبر 2021 21:40

عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کی خواہش ہے‘وینا ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جائیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ کو دنیا گھومنے کا موقع ملے تو آپ عمران خان،، بلاول بھٹو یا نواز شریف میں سے کس کو ساتھ لے کر جائیں گی۔وینا ملک نے سوال کے جواب میں کہا کہ ظاہر میں عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جائوں گی۔عمران خان ایک دور اندیش شخصیت ہیں لہذامیں ان سے بہت کچھ سیکھوں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ایک نئے شو کے ساتھ ٹی وی کے پردے پر نمودار ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں فلموں میں کام کرنا زیادہ پسند ہے۔

وقت اشاعت : 03/10/2021 - 21:40:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :