علی ظفر کا ملک کے سیاستدانوں کو دولت کا ایک حصہ عطیہ کرنے کا مشورہ

ملکی سیاستدان قوم کیلئے خود مثال قائم کریں، اپنی دولت میں سے 5 فیصد پاکستان کے لیے عطیہ کر دیں: گلوکار کا ٹوئٹ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 جون 2022 23:19

علی ظفر کا ملک کے سیاستدانوں کو دولت کا ایک حصہ عطیہ کرنے کا مشورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2022ء) علی ظفر کا ملک کے سیاستدانوں کو دولت کا ایک حصہ عطیہ کرنے کا مشورہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بحرانی معاشی حالات میں ملک کے معروف گلوکار علی ظفر نے ملک کے سیاستدانوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ میرا سیاستدانوں کو عاجزانہ مشورہ ہے وہ اپنی دولت میں سے 5 فیصد پاکستان کے لیے عطیہ کریں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ سیاست دان خود آگے بڑھ کر مثال قائم کریں، ان کے ایسا کرنے سے قوم کو بھی اس کی ترغیب ملے گی۔ جبکہ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیر اعظم سے سوال کیا ہے کہ ایون فیلڈ اور حدیبیہ سے کتنے پیسے آپ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں؟۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس نافذ کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک میں دیوالیہ پن شہباز شریف کی وجہ سے ہوا ہے۔

یہ لوگ اپنے آپ کو ریلیف دینے کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں اور شہباز شریف کہتے ہیں کہ یہ سب ہم اپنے ضمیر کی آواز پر کر رہے ہیں۔ شہباز شریف بتائیں کون سے ضمیر کی یہ آواز ہے؟ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ اپنے آپ کو قربان کیا ہے، شہباز شریف بتائیں مقصود چپڑاسی تو قربان ہو گئے اب کون سی قربانی کی بات کر رہے ہیں؟ یہ کہتے ہیں کہ روکھی سوکھی کھانی پڑے گی تو شہباز شریف بتائیں یہاں تک تو آپ نے پہنچا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان، مقصود چپڑاسی قربان ہو گئے اب پتہ نہیں اور کتنے لوگ قربان ہوں گے۔                                
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 23:19:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :