علی ظفر کا ملک کے سیاستدانوں کو دولت کا ایک حصہ عطیہ کرنے کا مشورہ
ملکی سیاستدان قوم کیلئے خود مثال قائم کریں، اپنی دولت میں سے 5 فیصد پاکستان کے لیے عطیہ کر دیں: گلوکار کا ٹوئٹ
محمد علی
ہفتہ 25 جون 2022
23:19
My humble advice to political leaders. Donate 5 percent of your wealth to Pakistan to inspire the nation to come forward and do the same. Lead by example. #justathought
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 25, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ میرا سیاستدانوں کو عاجزانہ مشورہ ہے وہ اپنی دولت میں سے 5 فیصد پاکستان کے لیے عطیہ کریں۔ گلوکار نے مزید کہا کہ سیاست دان خود آگے بڑھ کر مثال قائم کریں، ان کے ایسا کرنے سے قوم کو بھی اس کی ترغیب ملے گی۔ جبکہ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیر اعظم سے سوال کیا ہے کہ ایون فیلڈ اور حدیبیہ سے کتنے پیسے آپ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں؟۔
(جاری ہے)
وفاقی حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس نافذ کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک میں دیوالیہ پن شہباز شریف کی وجہ سے ہوا ہے۔
یہ لوگ اپنے آپ کو ریلیف دینے کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں اور شہباز شریف کہتے ہیں کہ یہ سب ہم اپنے ضمیر کی آواز پر کر رہے ہیں۔ شہباز شریف بتائیں کون سے ضمیر کی یہ آواز ہے؟ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ اپنے آپ کو قربان کیا ہے، شہباز شریف بتائیں مقصود چپڑاسی تو قربان ہو گئے اب کون سی قربانی کی بات کر رہے ہیں؟ یہ کہتے ہیں کہ روکھی سوکھی کھانی پڑے گی تو شہباز شریف بتائیں یہاں تک تو آپ نے پہنچا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان، مقصود چپڑاسی قربان ہو گئے اب پتہ نہیں اور کتنے لوگ قربان ہوں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
حبیب جالب کی بیٹی کو ریڑھی لگانے سے روک دیا گیا، طاہرہ نے بھتہ طلب کرنے کا الزام عائد کردیا
-
پسے ،مستحق طبقات کی مدد محض وقتی نہیں مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے‘ ریشم
-
علی انصاری ، نادیہ خان کی حمایت میں سامنے آ گئے
-
اداکار جمشید انصاری کی21ویں برسی 24اگست کو منائی جائے گی
-
منوج باجپائی نئی فلم میں مہاتما گاندھی کا کردار ادا کریں گے
-
گووندا اورکومل شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھی: سنیتا آہوجا کا انکشاف
-
پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو سیکھی، برطانوی گلوکارہ
-
فلم ’’گھوسٹ اسکول‘‘ کی سندھ میں نمائش پر پابندی؛معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا
-
قوالی نائٹ میں صبا قمر اور یاسر حسین کی پرفارمنس، ویڈیو وائرل
-
مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب، نومبر میں عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی
-
رجب بٹ اور امر خان ایک ساتھ، نئی پاکستانی فلم کی شوٹنگ شروع
-
دانش تیمور اور عائزہ خان کی طلاق کی افواہیں، اداکار کی بھابھی نے وضاحت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.