ماہرہ خان نے ستاروں سے سجی قوالی نائٹ کی ویڈیو شیئر کردی

جو مجھے جانتا ہے وہ عابدہ پروین کو بھی جانتا ہے،میرا تمام پیار اور عزت ان کیلئے،اداکارہ

ہفتہ 14 اکتوبر 2023 11:55

ماہرہ خان نے ستاروں سے سجی قوالی نائٹ کی ویڈیو شیئر کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایاناز اداکارہ ماہرہ خان نے عزیز و اقارب اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستاروں سے سجی قوالی نائٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان اور ان کے دیرینہ دوست و کاروباری شخصیت سلیم کریم رواں ماہ کے آغاز میں مری سے قریبی واقع نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جن کی تصاویر اور ویڈیوز وقتا فوقتا سامنے آ رہی ہیں۔

اب گزشتہ شب اداکارہ نے اپنی قوالی نائٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے سر بکھیرے اور کلام تو جھوم جھوم پیش کر کے تمام حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جو مجھے جانتا ہے وہ عابدہ پروین کو بھی جانتا ہے،میرا تمام پیار اور عزت ان کیلئے، الحمد اللہ، شکر، صبر، شکر۔
وقت اشاعت : 14/10/2023 - 11:55:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :