
بھارت کی شکست پر بھرپور بھنگڑا، گلوکار علی گل پیر کا عرفان پٹھان کو کرارا جواب
سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے پاکستان کیخلاف افغانستان کی فتح پر میدان میں ہی بھنگڑا ڈالا تھا
محمد علی
منگل 21 نومبر 2023
00:12

(جاری ہے)
عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی جیت پر بھنگڑا ڈالا۔
جبکہ اب ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد عرفان پٹھان کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ کا سامنا ہے۔ ایسے میں پاکستانی کامیڈین علی گل پیر نے بھی انہیں ٹرول کرتے ہوئے جواب دے دیا۔ سوشل میڈیا پر علی گل پیر نے بھنگڑا ڈالتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ عرفان پٹھان یہ ویڈیو آپ کیلئے ہے۔ سوشل میڈیا پر علی گل پیر کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد میں بھارت کے تمام حربوں کو ناکام بناتے ہوئے آسڑیلیا چھٹی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا تھا۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق ورلڈکپ فائنل کیلئے احمد آباد کی پچ ایسی بنائی گئی تھی جو بظاہر بھارتی ٹیم کیلئے زیادہ سازگار تھی، تاہم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کر کے بھارت کی تمام منصوبہ بندی پر پانی پھیر دیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور 1 لاکھ 30 ہزار شائقین کرکٹ کی موجودگی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو پچھاڑ دیا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
-
ابرار احمد پرتھ ٹیسٹ سے باہر، متبادل سپنر کے نام کا اعلان کردیا گیا
-
انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کے لیے 260 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم تیزی سیکھنے والے انسان نہیں ہیں: جنید خان
-
پی ایس ایل 9 کی میزبانی کے لیے 4 شہروں کو حتمی شکل دے دی گئی
-
ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی بائولرز پر بابر اعظم کا ’خوف‘ طاری
-
وہاب ریاض کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو ہوگا
-
پشاورفٹ بال لیگ میں درہ فٹبال کلب نے ہزارہ کو چارصفر سے شکست دیدی
-
برسوں بعد ہاکی کے میدان سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری
-
ابوظہبی ٹی 10 ، فائنل گلیڈی ایٹرز اوراسٹرائیکرزکے درمیان کھیلا جائے گا
-
نیویارک اسٹرائیکرزنے فائنل میں جگہ بنالی
-
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.