وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیرعلیل گلوکار غلام عباس کے گھر پہنچ گئے، عیادت کی،10لاکھ روپے کا چیک دیا

منگل 16 اپریل 2024 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) معروف گلوکار غلام عباس کی علالت،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر گلوکار کے گھر پہنچ گئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی طرف سے گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئی10لاکھ روپے مالی امدادکااعلان کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے گلوکار غلام عباس کے گھرجاکر 10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

(جاری ہے)

گلوکار غلام عباس نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گلوکار غلام عباس کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گلو کار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں۔گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئے حکومت پنجاب بھرپور معاونت کرے گی۔
وقت اشاعت : 16/04/2024 - 23:24:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :