پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں اہم فیصلے

اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔ صدارت چیئرمین شہزاد رفیق نے کی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 اکتوبر 2025 17:24

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی  جنرل کونسل کے  سالانہ  اجلاس میں اہم فیصلے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں اہم فیصلے ،اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔ صدارت چیئرمین شہزاد رفیق نے کی۔ایسوسی ایشن کے ریگل سینما میں قائم آفس میں کمیونٹی سینٹر بنانے کا اعلان کیا گیا۔سینٹر کی تعمیر کے لئے ابتدائی طور پر ایک لاکھ روپیہ جمع ہوگئے۔

شہزاد رفیق اور فلم پروڈیوسر ریاض ملک نے پچاس ،پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں لاہور، کراچی،اسلام آباد سے بھی ممبران نے زوم لنک پر فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ اجلاس میں وائس چیئرمین صفدر ملک، سابق چیئرمین ذوالفقار علی مانا، عابد عزیز مرچنٹ، ریاض ملک، یاسر خان ،جونی ملک، ندیم چیمہ ،سہیل ملک ،رابعہ حسن ،مسعود بٹ ،ادریس بھٹی، خرم بھٹی، حاجی شفیق ،احمد چیمہ ،گام جیلانی،فیصل مدنی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب حکومت سے پنجاب میں 100 سے زائد سینما بنانے کا مطالبہ کیا گیا اور حکومتِ پنجاب اور وفاقی حکومت DEMP کے اقدامات کو سراہا گیا۔ شہزاد رفیق نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اجلاس میں پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں عدیل احسان ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
وقت اشاعت : 01/10/2025 - 17:24:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :