ملتان ، میٹرک بورڈ کے2015 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ،آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن لینے والے غلام محی الدین چاول کی ریڑھی لگاتے ہیں‘ 91ہزار 725طلباء میں سے 67ہزار 891طلباء نے کامیابی حاصل کی

ہفتہ 25 جولائی 2015 11:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) میٹرک بورڈ کے2015 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا‘ آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن لینے والے غلام محی الدین چاول کی ریڑھی لگاتے ہیں‘ کل 91ہزار 725طلباء میں سے 67ہزار 891طلباء نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ملتان بورڈ کے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ بورڈ میں آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب غلام محی الدین ہیں جنہوں نے 1040 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم غلام محی الدین چنے چاول کی ریڑھی لگاتے ہیں اور وہ مذہبی سکالر بننا چاہتے ہیں۔ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :