ہفتہ بھر بھاری بارش، محکمہ موسیات کی پیشگوئی

بدھ 11 جولائی 2018 10:00

ہفتہ بھر بھاری بارش، محکمہ موسیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2018ء) سخت گرمی کے دن جانے کو ہیں اور بھاری بارشوں کا دورآنے کو ہے، محکمہ موسمات کا کہنا ہے کے پی، پنجاب اور بلوچستان کے ساتھ کراچی والے بھی بھیگے موسم کا لطف اٹھائیں گے لیکن خدشہ یہ بھی ہے کہ ناقص ڈرینج سسٹم والےبڑے شہر پھر وینس بن جائیں گے ۔محکمہ موسیات نے ہفتہ بھر وقفے وقفے سے بھاری بارشوں کی پیشگوئی کردی، مون سون سسٹم کشمیر،بالائی پنجاب،سنٹرل پنجاب، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اورخیبر پختنخوا سمیت بلوچستان میں بھی بارشیں برسائے گا ۔

ڈائریکٹر میٹ ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق جس طرح کی بارش ہم توقع کررہے ہیں اس سے جو نشیبی علاقے ہیں اس میں پانی زیادہ آنے کے چانس ہیں۔پانی کو ترستا ملک اب سیلابوں کی زد میں آنے کو بھی ہے، مون سون کے سیلابی ریلوں کی زیادہ ریل پیل اس مرتبہ شہروں میں ہوگی اور وجہ صرف ڈرینج کا ناقص نظام ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر میٹ ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا ہے کہ اربن فلڈنگ کے چانس اس لیے زیادہ ہیں کہ جو ہمارا نارمل ڈرینج سسٹم ہے وہ چوک ہو جاتا ہے۔

6 گھنٹے اگر اچھی بارش ہو جاتی ہے اور پھر اس میں گیپ آجاتا ہے ۔ تو پھر وہ فلیش فلڈنگ نہیں ہوتی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کے زیر اثر علاقوں میں جمعرات سے اتوار کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگا ل سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو گئی ہیں جن میں جمعرات سے تیزی / شدت آنے کا امکان ہے۔

مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ سے متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے اتوار کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مران ، کوہاٹ ڈویڑن) ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان ، ساہیوال، ملتان ڈویڑن میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ سے اتوار کے دوران سندھ اورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ جمعہ سے اتوار کے دوران : کشمیر، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ آج راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، ہزارہ ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈویژن، فاٹا ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں پرتیزہوائوں/آندھی اور گرج چمک کی ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شید گرم اور مرطوب رہا۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر: راولاکوٹ39، کوٹلی16، گڑھی دوپٹہ10، مظفرآباد03 ، پنجاب: سیالکوٹ( ائیر پورٹ 27 ، سٹی 16 )، مری 01 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی48، ڈی آئی خان 47، بھکر، دالبندین میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان