آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث ایک بار پھر موسم شدید سرد

استور میں برفباری کے باعث شونٹھر، منی مرگ اور قمری میں رابطہ سڑکیں بند ،معمولات زندگی شدید متاثر محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بوندا باندی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

پیر 18 فروری 2019 15:18

آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث ایک بار پھر موسم شدید سرد
اسلام آباد /مظفر آباد /پشاور /کوئٹہ /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث ایک بار پھر موسم شدید سرد ہوگیا ،ضلع استور میں برفباری کے باعث شونٹھر، منی مرگ اور قمری میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئیں محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بوندا باندی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہی ، محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میںوقفے وقفے سے برف باری ہوتی رہی ۔

(جاری ہے)

،بارش کے بعد بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، وادی کوئٹہ اور زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5، ژوب میں 2، تربت میں 14، پسنی اور گوادر میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 17، خضدار 5 اور نوکنڈی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب ملکی شمالی علاقوں میں دو روز کے وقفے کے بعد دوبارہ برفباری شروع ہوئی، ضلع استور میں برفباری کے باعث شونٹھر، منی مرگ اور قمری میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔ملکہ کوہسار مری میں بھی وقفے وقفے سے برفباری جاری رہی، نتھیا گلی سمیت گلیات کے مختلف علاقوں میں رات سے برفباری جاری جہاں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے، برفباری سے گلیات کی تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

لوئر دیر شہر اور گرد و نواح میں بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہوتی رہی ،اسی طرح سوات میں بارش، کالام ، مالم جبہ میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا ،آزاد کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا، مظفر آباد شہر اور گرد و نواح میں بارش ہوئی، وادی نیلم میں اٹھ مقام میں گزشتہ رات سے برفباری جاری رہی، اب تک 6 انچ سے زائد برف پڑچکی ہے۔

وادی نیلم، وادی گریز، وادی شونٹھر، وادی سرگن اور جاگراں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ادھر کراچی میںگزشتہ رات شروع ہونے والی ہلکی بارش کا سلسلہ دن کو بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہا شہر بھر میں ہونے والی بارش سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں متعدد موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں۔کراچی کے علاقوں ڈیفنس ،کلفٹن، ملیر، لانڈھی، کورنگی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، فیڈرل بی ایریا ، سرجانی ٹائون، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، ناظم آباد، لسبیلہ، گارڈن، رنچھوڑلائن، پاک کالونی، سائٹ، گرومندر، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، کھارادر، میٹھادر، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بوندا باندی کا امکان ظاہرکرتے ہوئے بدھ اور جمعرات کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خوشگوار اور سیاہ بادلوں کا بسیرا رہا محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی مزید پیش گوئی کی ہے۔ادھر پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہائو الدین، گجرات، قصور، شکر گڑھ، کبیر والا، چیچہ وطنی، میاں چنوں میں بھی بارش ہوئی۔ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، اپر کوہستان، لوئر دیر ، شمالی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان