آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پینٹاگون کا دورہ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف نے استقبال کیا، امریکی عسکری حکام کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا گیا

آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی

بدھ 24 جولائی 2019 03:45

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پینٹاگون کا دورہ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف نے استقبال کیا، امریکی عسکری حکام کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا گیا
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پینٹاگون کا دورہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈین فورڈ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ میں پینٹاگون کا دورہ کیا۔

امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈین فورڈ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی عسکری حکام سے علاقائی اور افغان عمل سمیت خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی امریکی چف آرمی سٹاف جنرل مارک اے ملی سے ملاقات میں گفتگو ہوئی جس میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا گیا۔

جنرل مارک اے ملی اور جنرل قمر باجوہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعاون اور سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی قائم مقام وزیر دفاع سے گفتگو میں سیکورٹی اور دو طرفہ عسکری تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی قومی ہیروز کی یادگار کا دورہ کیا اور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے دوران دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات