راولپنڈی/ اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:55

راولپنڈی/ اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) راولپنڈی/ اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا۔ تاہم راولاکوٹ میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر، راولاکوٹ 08 اور مری میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ رات کے اوقات میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں مری، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، میانوالی، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، گجرات، نارووال، چکوال، حافظ آباد کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع (ابیٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، چترال، مالاکنڈ، صوابی، سوات، دیر، مردان، چارسدہ، پشاور، ہنگو، کوہاٹ، بنوں، کرک، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسمعیل خان، شانگلہ) میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اضلاع میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..