اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سزا یافتہ مجرموں کے اجتماع کے سوا کچھ نہیں ہے، بدعنوان عناصر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو مفلوج بنانے اور اپنے خلاف بدعنوانی کیسز کے خاتمے کیلئے مشاورت میں مصروف ہیں، نواز شریف کو وڈیو لنک خطاب نشر کرنا میڈیا کی آزادی کا ثبوت ہے، سابق وزیراعظم قومی اداروں پر اعتماد کریں اور وطن واپس آ کر عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کریں

معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 20 ستمبر 2020 18:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سزا یافتہ مجرموں کے اجتماع کے سوا کچھ نہیں ہے، بدعنوان عناصر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو مفلوج بنانے اور اپنے خلاف بدعنوانی کیسز کے خاتمے کیلئے مشاورت میں مصروف ہیں۔

اتوار کو نجی ٹی وی چینل میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی اپنی گزشتہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کی اے پی سی بلانے کے ایجنڈے اور محرکات کی پیشنگوئی کر چکا ہوں کہ اس کا مقصد اپنے خلاف بیانات کو تبدیل اور اس کی نئی وضاحت کرنا ہے۔ معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ پورے ملک میں نواز شریف کا وڈیو لنک خطاب نشر کرنا ملک میں میڈیا کی آزادی کا ثبوت ہے، ایک سزا یافتہ، مفرور اور اشتہاری مجرم کا اے پی سی میں خطاب کرنا کوڈ آف کنڈیکٹ کی واضح خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی اداروں پر اعتماد کریں اور وطن واپس آ کر عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں۔ بیرسٹر شہزاد اکبر نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس قیوم کو ڈکٹیشن دینے کا ٹریک ریکارڈ رکھتی ہے، اس کے علاوہ ان کے ایک جج سے خفیہ اور قریبی رابطے بھی تھے جنہوں نے ان کے حق میں مقدمے کا فیصلہ کیا تھا، ایسے پس منظر کا حامل شخص اپنی پسند کے نتائج حاصل کرنے کیلئے کسطرح ڈکٹیشن دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قانون سازی کے سلسلے میں اینٹی منی لانڈرنگ قانون سے متعلق حکومت کو بلیک میلنگ کرنے کی طویل تاریخ ہے تاہم حکومت نے ان کی ساری کوششوں کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستانی حکومت کی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب حکمت عملی کو سراہا گیا اور ترقی یافتہ ممالک نے بھی پاکستان کی مہلک وبا کے خلاف حکمت عملی کو فالو کیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان