سردی آ نہیں رہی، سردی آ گئی ہے

موسلادھار بارش، ژالہ باری اور برفباری کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرد ہو گیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:15

سردی آ نہیں رہی، سردی آ گئی ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2021ء) سردی آ نہیں رہی، سردی آ گئی ہے، موسلادھار بارش، ژالہ باری اور برفباری کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرد ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما نے دستک دے دی ہے۔ ہفتے کے روز پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔

کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔ ہفتے کے روز لاہور میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائوں سے موسم میں خنکی بڑھ گئی، جبکہ دیگر کئی شہروں میں بھی بارش نے موسم سرما کی آمد کی نوید سنا دی۔ جبکہ پنجاب کے سب سے مشہور سیاحتی مقام مری میں برفباری کا بھی آغاز ہو گیا۔ مری کے علاوہ، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی برفباری کا آغاز ہو چکا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کے مشہور سیاحتی مقام سوات کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے،سوات کے سیاحتی مقام کالام کے پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آج اتوار کواسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،بالائی اضلاع میں بعض پہاڑی مقامات پربرفباری متوقع ہے۔

اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان