) پیپلز پارٹی جمہوری اقدار و روایات کی پاسبان ، باہمی مشاورت سے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے،سید ناصر حسین شاہ

اتوار 5 دسمبر 2021 19:15

۸کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی سید ناصر حسین شاہ سے اتوار کے روز پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق نائب ناظم طارق حسن نے ملاقات کی اور بلدیاتی نظام کے حوالے سے وزیر بلدیات سندھ کو اپنی پارٹی کی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اقدار و روایات کی پاسبان ہے اور باہمی مشاورت سے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ریکارڈ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جب بھی عوام کی خدمت کا موقع ملا ہم نے پاکستان کے عوام کی توقعات کو حتی الامکان پورا کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس ملک کو متفقہ آئین دیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بحیثیت صدر پاکستان چیف ایگزیکٹو کے تمام تر اختیارات منتخب وزیر اعظم پاکستان کو منتقل کرکے جمہوری روایات کی سربلندی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اصولوں کے مطابق ہر حل طلب مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور بات چیت کے زریعے معاملات اتفاق رائے سے طے کرنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی قوانین کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی، اپوزیشن کی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے زریعے مسائل حل کرنے کا یقین دلاتی ہے اور ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ قانون سازی میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہے اس کے باوجود ہم اپوزیشن کی تمام جائز تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق نائب ناظم طارق حسن کے طرز عمل کو قابلِ تعریف کہتے ہوئے کہا کہ طارق حسن نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے جو سفارشات اور تجاویز پیش کی ہیں ان پر غور کیا جائے گا اور قابلِ عمل تجاویز کو قوانین میں شامل بھی کیا جاسکتا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے توقع ظاہر کی کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں بھی باہمی روابط اور گفت و شنید کے زریعے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گی۔اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے صدر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق نائب ناظم طارق حسن نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تحریری تجاویز اور سفارشات صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو پیش کیں اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نائب ناظم کی حیثیت سے ان کے تجربات کی روشنی میں بلدیاتی نظام میں بہتری کے لئے کچھ تجاویز پیش کی جائیں اور اسی مقصد کے لئے وہ وزیر بلدیات سندھ کے پاس آئے ہیں۔

انہوں نے وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے مسلم لیگ ق کی تجاویز کا خیر مقدم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی مسائل کے مو ٴثر حل کے لئے سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..