کراچی، شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھوگیا

جمعہ 13 مئی 2022 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2022ء) شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھوگیا ، محکمہ موسمیات نے آج ہفتہ کو بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سورج آگ برسانے لگا، کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر میں درجہ حرارت چالیس ڈگری کو چھوگیا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کراچی کل بھی جزوی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔

(جاری ہے)

سندھ و پنجاب کے کئی شہروں میں پارہ چالیس ڈگری سے تجاوز کرگیا ، جیکب آباد اوردادو میں درجہ حرارت 48 ڈگری، میرپورخاص، حیدرآباد ، اور سبی میں پارہ 47 جبکہ تربت اورسکھر میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک جا پہنچا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر علاقے آئندہ دنوں میں مسلسل ہیٹ ویو کی زد میں رہیں گے، شدید گرمی کی لہر اگلے دو روز تک برقرار رہے گی۔ہیٹ ویو سے کراچی کے شہریوں کا براحال ہے ، ایک جانب جہاں بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے تو دوسری جانب بجلی نہ ہونے سے پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ماہرین شہریوں کو غیر ضروری طورپرگھرسے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی