عید کی چھٹیوں میں مری میں تیز بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

پیر 8 اپریل 2024 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں عید کی چھٹیوں کے دوران 13 سے 15 اپریل تک تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواؤں کے دو سلسلے 10 اپریل اور 12 اپریل کو ملک میں داخل ہوں گے جن کے باعث 10 سے 15 اپریل کے دوران تیز آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق، راولپنڈی/ اسلام آباد، مری، چکوال، جہلم اور پنجاب کے دیگر حصوں میں 10 اپریل سے 15 اپریل تک وقفہ وقفہ سے آندھی اور بارشوں کی توقع ہے۔ مغربی ہواؤں کے ان دو سلسلوں کی وجہ سے بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان و کشمیر اور صوبہ سندھ کے بھی کئی حصوں میں بارش اور گرج چمک کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

اس پیشگوئی کے پیش نظرضلعی انتظامیہ نے عید کے موقع پر مری میں تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے اور کہا ہے کہ عید کے دوران مری میں سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے اور ان حالات میں سیاحوں کے تحفظ کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

جاری مراسلہ میں تمام سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کے دنوں میں مری کے داخلی اور خارجی راستوں کی خصوصی نگرانی کی جائے اور مری میں داخل اور خارج ہونی والی گاڑیوں کی تعداد کو مقررہ ایس او پیز کے مطابق کنٹرول کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مناسب رہنمائی کی جائے اور ان کو تیز بارش کی صورت میں سڑکوں پر پھسلنے کے خطرات سے آگاہ کیا جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات