تنہا بیٹھ کر پڑھائی کرنے والے کورین نوجوان کی یوٹیوب پر مقبولیت میں اضافہ
امین اکبر بدھ 20 جون 2018 20:10
ایک ہینڈسم کورین نوجوان اپنے دن بھر کی مصروفیت جو اکیلے بیٹھ کر پڑھائی کرنا ہوتی ہے، یوٹیوب پر لائیو سٹریم کرتا ہے۔ یہ بہت عام سی بات ہے جس میں خاص بات صرف یہ ہے کہ کورین ناظرین کے درمیان اس نوجوان کی ویڈیوز بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔
مذکورہ نوجوان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پولیس آفیسر بننے کے لیے ریاستی امتحانات کی تیاری میں مصروف ہے۔
یوٹیوب پر اس نے اپنا یوزر نیم Bot-No-Jam رکھا ہے یہ کورین زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ایک ایسا روبوٹ جس میں کوئی مزے یا لطف اندوز ہونے کی بات نہ ہو۔
(جاری ہے)
اس نوجوان کے بہت سے فینز کا کہنا ہے کہ اس کی مقبولیت کی بڑی وجہ اس کا کے-پاپ اسٹائل جیسا حلیہ ہے۔ ایک صارف نے "Bot-No-Jam" کی ویڈیو پر تبصرہ کیا، "کون کہتا ہے کہ اس کی ویڈیوز مزے کی نہیں ہوتیں؟ اس کا چہرہ بذات خود بڑی دلچسپی کا باعث ہے۔" اس تبصرے پر بھی لائیک کا آپشن استعمال کرتے ہوئے تین ہزار لوگوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ یوٹیوب کے ایک دوسرے صارف نے بطور مزاح کہا، "میں نے اپنی پوری زندگی میں اتنی دلچسپ ویڈیو نہیں دیکھی" اور اس بات کو 4,200 لوگوں نے لائیک کیا۔
اپنی خاموش مطالعاتی مصروفیت والی ویڈیوز کے علاوہ اس نوجوان نے یوٹیوب پر پانچ ویڈیو بلاگز یا وی لاگز بھی اپلوڈ کی ہیں۔ ان ویڈیوز میں اس نے اپنے کمرے سے باہر کی زندگی دکھائی ہے کہ وہ روزمرہ کون کون سے کام سرانجام دیتا ہے جیسا کہ تیار ہوکر دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے جانا وغیرہ۔ یہ Bot-No-Jam کے نام سے معروف نوجوان ویڈیو بنانے کے دوران بات نہیں کرتا۔ اس کے تازہ ترین ویڈیو بلاگ میں وہ جم میں نظر آ رہا ہے، اس ویڈیو پر 5 لاکھ 60 ہزار ویووز آئے ہیں۔
اس کے چاہنے والوں نے ٹویٹر پر اس کے بارے میں ایک اکاؤنٹ بھی بنا لیا ہے جہاں وہ Bot-No-Jam کی ویڈیوز سے اسکرین شاٹ لے کر تصویریں شیئر کرتے ہیں، اس اکاؤنٹ پر بھی 4,200 فالوورز ہو چکے ہیں۔
آسمان کی بلندیوں کو چھوتی اس کی شہرت نے مقامی میڈیا کو بھی اس کی جانب متوجہ کر لیا ہے۔ 8 جون کو ایس بی ایس کے مارننگ شو میں اسے مدعو کیا گیا جہاں اس نے مطالعہ کے دوران اپنی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بارے میں بتایا کہ وہ صرف پڑھائی پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کی خاطر خود کو فلمایا کرتا تھا۔ جب اس سے اس کے صارفی نام Bot-No-Jam کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ "Bot" اس کے پرانے مختصر نام سے آیا ہے جس کا مطلب روبوٹ ہے۔ اس کے مطابق جب وہ فوج میں خدمات سر انجام دے رہا تھا تو لوگوں نے اسے "روبوٹ" کا نام دیا تھا۔ اسے توقع تھی کہ لوگ اس کی ویڈیوز میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھائیں گے لہٰذا اس نے Robo کے ساتھ 'No-Jam' کا اضافہ بھی کر دیا۔
ٹی وی پر اس انٹرویو کے بارے میں اپنے یوٹیوب چینل پر اس نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "آپ کی محبت اور سپورٹ کا شکریہ کہ جس کی وجہ سے میں ٹی وی شو پر آ سکا۔" اس پوسٹ پربھی اسے 7,200 لائیکس ملے اور تقریباً 800 کمنٹس موصول ہوئے۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-