انتہائی قدامت پسند یہودی مسافروں نے سبت کی خلاف ورزی کرنے پر عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 24 نومبر 2018 23:58

انتہائی قدامت پسند یہودی مسافروں نے سبت کی خلاف ورزی کرنے پر عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
جے ایف کے  ائیرپورٹ ، نیویارک سے اسرائیل جانے والی پرواز  برفانی طوفان کے باعث   تاخیر کا شکار ہو گئی ۔ اس پرواز میں سوارانتہائی قدامت پسند یہودیوں کےا یک گروپ نے اتنا ہنگامہ کیا  کہ جہاز کو  ایتھنز میں  اترنا پڑا ۔ایل آل اسرائیل ائیر لائنز فلائٹ ایل وائی 002 میں سوار یہودی مسافروں کا گروپ جہاز کے ایتھنز اتارنے  جانے پر برہم ہوگیا۔ائیرلائن کا کہنا ہے کہ یہ جھگڑا اتنا بڑھا تھا کہ کمپنی پولیس میں رپورٹ کرانے کا سوچ رہی تھی۔


15 نومبر کو جے ایف کے سے ایل آل کی فلائٹ 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہونا تھی لیکن ایک غیر متوقع طوفان کے باعث ہزاروں فلائٹس منسوخ ہو گئیں یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ یہ پرواز بھی 5 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ اس سے پہلے قدامت پسند یہودی پوچھتے رہے کہ اگر یہ پرواز وقت پر اسرائیل نہ پہنچ سکے تو وہ یہیں اتر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

قدامت پسند یہودی مسافروں کا خوف سبت کی وجہ سے تھا۔

جمعے کے بعد ہفتے کا دن شروع ہوجاتا ہے، جو یہودیوں کے لیے متبرک ہے۔اس دن کے شروع  ہوتے ہی سبت منانے والے روشنی بھی استعمال نہیں کرتے۔ اس پرواز کے عملے نے قدامت پسند یہودی مسافروں کو کہا کہ اگر وہ چاہیں تو ہوٹل میں ٹھہر جائیں اور سبت ختم ہونے پر انہیں واپس اسرائیل پہنچا دیا جائے گا لیکن اسرائیلی مسافر اس پر بھڑک اٹھے اور عملے کو برا بھلا کہتے لگے۔

بہت سے مسافروں کا رویہ جارحانہ تھا۔ اس دوران ایک ائیر ہوسٹس بھی چیخنے لگی تھی۔ مسافروں کو غصہ تھا کہ جہاز کے عملے نے انہیں وقت پر اسرائیل کیوں نہیں پہنچایا تاکہ وہ سبت شروع ہونے سے پہلے پہنچ جاتے۔
ائیرلائن نے قدامت پسند کو بعد میں ائیرپورٹ کے ساتھ ہی ایک ہوٹل میں پہنچا دیا اور یہ سبت ختم ہونے کے بعد اسرائیل لوٹے۔

Browse Latest Weird News in Urdu