پولیس نے فروزن کی ایلسا کو گرفتار کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 31 جنوری 2019 23:43

پولیس نے فروزن کی ایلسا کو گرفتار کر لیا

الینوائے کی پولیس نے  اس ہفتے جاری سردی کی شدید لہر کے جواب میں ڈزنی  کی فلم فروزن کی کوئین ایلسا کو گرفتار کر لیا ہے۔
مکلین پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پر جو تصاویر پوسٹ کی ہیں، ان میں اینیمیٹڈ ڈزنی ہیروئن کے کپڑوں میں ملبوس ایک خاتون کے ہاتھ بندھےہوئے ہیں اور انہیں پولیس کی گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


مکلین پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے” توجہ فرمائیں: شدید سرد موسم کے باعث، تمام مجرمانہ سرگرمیاں اور حماقتوں  کے کام اور بے وقوفیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ حتیٰ کہ ایلسا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، اگلے نوٹس تک کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔ آپ کی توجہ اور معاملے کو سمجھنے کا شکریہ۔“

Browse Latest Weird News in Urdu