چٹان پر ڈرلنگ کر کے پہاڑ سر کرنےوالے سیاحوں کو قید اور 13 کروڑ روپے جرمانے کی سزا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 جنوری 2020 23:48

چٹان پر ڈرلنگ کر کے پہاڑ سر کرنےوالے سیاحوں کو قید  اور 13 کروڑ روپے جرمانے کی سزا

تین چینی سیاحوں کو ایک پہاڑی چٹان میں سوراخ کر نے اوپر چڑھنے پر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان سیاحوں نے چین کے صوبے جیانگشی میں واقع اقوام متحدہ کے ثقافتی  ورثہ قرار دی گئی چٹان میں  ڈرلنگ سے سوراخ کیے تھے۔
گرینائٹ کی  بنیادوں اور اس کے قدرتی حسن کی وجہ سے  کوہ سانچنگ کو 2008 میں یونیسکو  کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

اس مقام پر موجود ایک چٹان کو ”پہاڑ کا عظیم پائتھون “ قرار دیا گیا  ہے۔

(جاری ہے)


سانپ چٹان کے نام سے  جانی  جانے والی اس چٹان کی بلندی 128 میٹر ہے۔ ایک مقام پر اس کا قطر صرف 7 میٹر ہے، جہاں  سے گرنے کا خطرہ رہتا ہے۔
اپریل 2017 میں ان تینوں چینی سیاحوں نے پہاڑی اور اردگرد موجود خبردار کرنے  کی تمام علامات کو نظرانداز کرتے ہوئے  چٹان میں 26 سوراخ کر دئیے۔ان سوراخوں نے اس چٹان کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔
عدالت نے تین میں سے ایک سیاح کو 1 سال  اور بقیہ دو کو 6 ماہ قید کی سزا کے ساتھ تینوں کو مجموعی طور پر 60 لاکھ یوان یا 8 لاکھ 58 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu