چینی شہری شادی سے بچنے کے لیے سپیکر چرا کر جیل پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 جنوری 2020 23:48

چینی شہری شادی سے بچنے کے لیے  سپیکر چرا کر جیل پہنچ گیا
شنگھائی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان، جس کی اس سال اپنی دوست سے شادی طے تھی، کو اندازہ ہوا کہ وہ    اپنی باقی ماندہ زندگی اپنی دوست کے ساتھ نہیں گزار سکتے۔ اپنا فیصلہ سنا کر وہ اپنی دوست کا دل بھی توڑنا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں  نے سوچا کہ کچھ ایسا کیا جائے، جس سے  سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔چن نام کے اس نوجوان نے مجرم بن کر گرفتار ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ اُن کی شادی بھی ٹوٹ جائے اور دوست کا دل بھی نہ ٹوٹے۔


چینی معاشرے میں  سماجی رتبے اور شہرت کو کافی اہم سمجھا جاتا ہے۔اس لیے چن نے سوچا کہ  اس طرح اُن کی ہونے والی بیوی  اور اُن کا خاندان اِن سے مایوس ہو کر شادی توڑ دے گا اور وہ بغیر کسی پشیمانی کے اپنے راستے پر جا سکیں گے۔
اس ہفتے کے شروع میں  چن ایک ڈانس سٹوڈیو میں داخل ہوئے  اور آرام سے  بلوٹوتھ سپیکر چرا کر چلتے بنے۔

(جاری ہے)

وہ جانتے تھے کہ  سیکورٹی کیمروں میں اُن کی شکل واضح طور پر نظر آ رہی ہے اور یہی اُن کا مقصد بھی تھا۔

تاہم چن کو اندازہ نہیں تھا کہ پولیس اتنہائی تیزی سے اُن کے گھر کے دروازے پر پہنچ جائے گی۔ پولیس نے جب چین سے چوری کے محرکات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بغیر شرمائے   سچائی بتا دی۔
چن نے پولیس کو بتایا ”میری دوست مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے، لیکن میں ان سے شادی کرنا نہیں چاہتا۔ میں جانتا تھا میں پکڑا جاؤں گا۔ میں اصل میں جان چھڑانا چاہتا تھا، لیکن میں غصے تھا۔

میں جانتا ہوں آپ مجھے جرمانہ کرو گے، اگرچہ  میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ اتنا جلدی ہو جائے گا“
اناڑی چور، چن ، نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر  بلوٹوتھ سپیکر چرانے کا فیصلہ کیا، جس کی قیمت 290 ڈالر ہے، کیونکہ وہ  اتنی قیمتی چیز چرانا چاہتے تھے، جس کی رپورٹ پولیس میں کی جائے، انہوں نے بتایا کہ وہ اتنی  زیادہ قیمتی چیز نہیں چرانا چاہتے تھے، جس سے  مالک کو دل  میں درد ہو۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چن اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں لیکن وہ زیادہ عرصہ وہاں نہیں رہیں گے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اُن کے جرم کی وجہ اُن کی ہونے والی بیوی تک پہنچی ہے یا نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu