خاتون نے موٹر سائیکل نہ ہونے کا طعنہ دیا تو دوست نے 8 موٹرسائیکلیں چرا لیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 مارچ 2020 23:57

خاتون نے موٹر سائیکل نہ ہونے کا طعنہ دیا تو دوست نے 8 موٹرسائیکلیں چرا لیں

نیو دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو آٹھ موٹر سائیکلیں چرانے پر گرفتار  کر لیا گیا ہے۔ اس شخص نے یہ موٹر سائیکلیں اپنی دوست کی طرف سے موٹر سائیکل نہ ہونے کا طعنہ سننے کے بعدانہیں  متاثر کرنے کے لیے چرائی تھی۔

مجرم، جسے صرف للت کے نام سے جانا جاتا ہے، کو اُن کی دوست نے موٹر سائیکل نہ ہونے کا طعنہ دیا تھا۔ للت نے اس طعنے کو دل پر لیتے ہوئے  اپنے ایک قریبی دوست کی مدد سے ایک نہیں بلکہ کئی  موٹر سائیکلیں حاصل کرنے منصوبہ بنایا۔

  بدقسمتی سے للت کا یہ منصوبہ اُنہیں جیل تک لے گیا۔

للت اور اُن  کے دوست شہید نے  بہت سی موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا منصوبہ بنایا۔ دونوں نے مل کر چند موٹر سائیکلیں چرائی تو اُن کے لیے زیادہ مسئلہ نہیں ہوا لیکن جب  سات آٹھ قیمتی موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں تو پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔

(جاری ہے)

انہیں پکڑنے کے لیے پولیس نے اپنا جال  بچھا لیا۔

6 مارچ کو پولیس کو اطلاعات ملیں کہ دوارکا کے علاقے میں دو مشتبہ موٹر سائیکل چور موجود ہیں۔ پولیس نے چیک پوسٹوں پر اپنے اہلکاروں کو چوکس کر دیا۔ جلد ہی انہیں دو افراد  بغیر لائسنس پلیٹ  کی ایک مہنگی  موٹر سائیکل پر نظر آئے۔ انہیں روکا گیا تو ان کے پاس  لائسنس بھی نہیں تھا۔ مزید تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ موٹر سائیکل 21 فروری کو بندا پور ، دہلی سے چوری ہوئی تھی۔

دونوں چوروں نے اپنی چوریوں  کا اعتراف کر لیا۔ دونوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ موٹر سائیکلیں دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے چوری کی تھیں۔ جب پولیس نے پوچھا کہ واٹر پلانٹ پر کام کرنے والا ایک قانون پسند شہری کس طرح  چور بنا تو للت نے چوری کی اصل وجہ بھی بتا دی۔ للت نے بتایا کہ یہ چوریاں انہوں نے اپنی دوست کے طعنہ دینے کے بعد شروع کی تھیں، جنہوں نے للت کو اپنی موٹر سائیکل نہ ہونے کا طعنہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu