پولیس نے لمبورگینی خریدنے کے لیے جانے والے پانچ سالہ بچے کو کار سے نیچے اتار لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 مئی 2020 23:57

پولیس نے لمبورگینی خریدنے کے لیے جانے والے پانچ سالہ بچے کو کار سے نیچے اتار لیا
یوٹاہ میں ایک پانچ سالہ بچے کو پولیس نےا س وقت کار سے اتار لیا جب وہ  اپنی ماں  کی گاڑی میں لمبورگینی  خریدنے  کیلفورنیا جا رہے تھے۔
یوٹاہ ہائی وے  پیٹرول آفیسرنے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے  سالٹ لیک سٹی      کے شمال میں 15 فری وے کے ایک  ٹریفک سٹاپ پر ایسی گاڑی کو دیکھا، جسے کوئی شراب پی کر چلا رہا تھا یا اسے طبی امداد کی ضرورت تھی۔

(جاری ہے)


پیٹرول آفیسر نے اپنی گاڑی کا سائرن بجایا تو  دوسری کار سائیڈ پر رک گئی۔ پیٹرول آفیسر کار کی طرف گئے تو انہیں  کار سے کسی مریض یا شرابی کے برآمد ہونے کی توقع تھی۔ جب کار کا شیشہ کھلا تو اس میں ایک چھوٹا بچہ بیٹھا ہوا تھا۔ یہ بچہ سیٹ پر بالکل آگے بیٹھاتھا تاکہ  پیڈل تک پہنچ سکے۔ اس بچے نے آنسو بھری آنکھوں سےپیٹرول آفیسر کو بتایا کہ  اُن کی والدہ نے انہیں لمبورگینی خرید کر دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد وہ اپنے گھر کی گاڑی لے کر خود ہی اسے لینے نکل پڑے۔

Browse Latest Weird News in Urdu