ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے برطانوی کو جیل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 13 دسمبر 2016 23:41

ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے برطانوی کو جیل ہوگئی

ایک برطانوی نوجوان کو پولیس سے گن چھین کر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش پر ایک سال کی جیل ہوگئی ہے۔
20سالہ میکائیل سانفورڈ کو لاس ویگاس کی ایک عدالت نے، جون میں ایک ریلی کے دوران پیش آنے والے واقعے پر ،سزا سنائی۔
آٹزم کے شکار لڑکے کو ہتھیار رکھنے اور تقریب میں خلل ڈالنے پر سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے اپنی گرفتاری کے بعد بتایا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنا چاہتا تھا۔ عدالتی کاغذات کےمطابق ڈورکنگ، سرے، برطانیہ سے تعلق رکھنے والا میکائیل امریکا میں 18 ماہ سے مقیم ہے اور ایک سال سے ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہاتھا۔
میکائیل کی ماں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بن کر اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے بیٹے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu