Anarkali Frocks - Article No. 2517

Anarkali Frocks

انارکلی فراکس - تحریر نمبر 2517

سرد موسم میں مخمل جبکہ گرم میں ہلکے پھلکے نازک شیفون کے انارکلی ملبوسات تیار کیے جاتے ہیں

ہفتہ 23 جنوری 2021

راحیلہ مغل
جدید دور میں کپڑوں کے نت نئے انداز متعارف کروائے جاتے ہیں۔قمیض کے ساتھ لمبے کوٹ،چوڑی دار پاجامہ،ٹراؤزرز،اے لائن فراک، بوٹ گلے اور پیپلم ملبوسات جدید فیشن کا حصہ ہیں۔البتہ انارکلی کی شاہانہ،نفیس اور مشرقی ادا اپنی جگہ برقرار ہے۔اس میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی ضرور آئی ہے لیکن اس کا شاہانہ پن آج بھی اپنی آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔
انارکلی فراک موسم کی مناسبت اور ماحول کے حوالے سے مختلف ڈیزائن میں دستیاب ہیں۔سرد موسم میں مخمل جبکہ گرم میں ہلکے پھلکے نازک شیفون کے انارکلی ملبوسات تیار کیے جاتے ہیں۔اگر آپ دن کے وقت کسی تقریب میں انارکلی فراک پہننے کا ارادہ رکھتی ہیں تو سفید رنگ کی چکن کاڑی سے سجی دلکش انارکلی فراک بنوائیں یا پھر اسے زری کے کام،کٹ رانی،شیشہ ورک،ہاتھ کی کڑھائی،دلفریب سٹائل اور دلکش رنگ اسے کسی پر تکلف تقریب کے لئے بہترین انتخاب ثابت کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ مختلف فیشن شوز میں بڑے گھیر والی انارکلی فراکس ڈیزائنرز کی کلیکشن میں نظر آتی ہیں تو کبھی ان کا گھیر کم کرکے فیشن شوز میں متعارف کروا دیا جاتا ہے۔کبھی ان کی لمبائی پیروں تک آتی ہوئی ہوتی ہے،تو کبھی ان کی لمبائی گھٹنوں تک کرکے انہیں پہنا جاتا ہے ۔غرض یہ ہے کہ نیٹ ہو یا شیفون،سلک ہو یا کاٹن،انارکلی فراکس آپ کو ہر طرح کے کپڑے اور انداز کے ساتھ مارکیٹس میں بکتی ہوئی نظر آتی ہے۔
ان دنوں مخمل کی بنی پیروں تک آتی ہوئی انارکلی فراکس پاکستانی فیشن کی دنیا میں چھائی ہوئی ہیں۔
اگر شادیوں کی تقریبات کیلئے انارکلی فراک خریدنی ہے تو کوشش کریں کہ وہ سلک،آرگنزا،نیٹ یا شیفون سے تیار کردہ ہوں،ان پر ایمرائڈری کی گئی ہو یا انہیں لیسز لگا کر خوبصورت بنایا گیا ہو۔وہ لڑکیاں ،جن کی شادی ہو رہی ہے وہ اپنی مہندی کے فنکشن کیلئے پیلے ،ہرے یا گلابی رنگ کے کمبی نیشن کے ساتھ انارکلی فراک اور چوڑی دار خرید کر پہن سکتی ہیں۔
اگر گرمیوں کے دوران دن کے کسی فنکشن میں پہننے کیلئے خریدنی ہے تو کوشش کریں کہ کاٹن یا لان سے تیار کردہ سادہ یا پرنٹڈ فراک خریدیں،ان کپڑوں سے تیار کردہ فراکس ہوادار ہوتی ہیں اور انہیں پہننے کے بعد گرمی نہیں لگتی۔
اگر کسی فنکشن کیلئے بھاری ایمبرائڈری والی فراک کا انتخاب کیا ہے تو کوشش کریں کہ اس کا دوپٹہ سادہ ہو،اگر سادہ سلک کی فراک پہن رہی ہیں تو اس کے ساتھ جیکارڈ یا آرگنزا کا ایسا دوپٹہ خریدیں،جس کے کناروں پر زری یا دبکے کا کام کیا گیا ہو یا جس پر بلاک پرنٹنگ اور لیسز لگا کر اسے خوبصورت بنایا گیا ہو۔
آج کل ایسی انارکلی فراکس بھی چل رہی ہیں،جن کے درمیانی حصے میں پیٹی سے لے کر نیچے تک فراک میں کٹ لگا ہوا ہوتا ہے ،اس کے ساتھ ڈھیلا ٹراؤزر پہنا جاتا ہے،ایسی فراکس بھی پہننے کے بعد خوبصورت لگتی ہیں۔اگر گھٹنوں تک آتی ہوئی فراکس خریدنے کا ارادہ ہے تو اس کے ساتھ گھیر والی شلوار یا ٹیولپ شلوار کا انتخاب کریں۔
اگر رات کی کسی تقریب میں شرکت کرنی ہے تو کوشش کریں کالے رنگ کا لباس پہنیں۔
پیروں تک آتی انارکلی فراکس میں شیشہ ورک اور کالے رنگ کے دھاگوں کی ایمبرائڈری دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتی ہے۔یہ لباس رات کی کسی بھی تقریب کیلئے بہترین انتخاب ہے۔ مارکیٹ میں اس وقت دو طرح کی فراکس دستیاب ہیں،پیپلم انداز کی لمبائی میں کم فراک پہننے کی خواہشمند لڑکیوں کو ان کی پسند کے مطابق بھی فراک آسانی سے مل جائے گی۔شیشہ ورک پر مبنی فراکس مہندی کے فنکشن کیلئے بھی بہترین ثابت ہوتی ہے۔کئی انداز کے بلوچی اور پشتو روایتی پہناؤوں میں بھی شیشہ ورک کیا جاتا ہے،لڑکیاں چاہیں تو اس انداز کے کپڑے بھی اپنے وارڈ روب کا حصہ بنا سکتی ہیں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Anarkali Frocks" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.