Mausam E Sarma Mein Desi Malbosat Ke Trends - Article No. 3228

Mausam E Sarma Mein Desi Malbosat Ke Trends

موسمِ سرما میں دیسی ملبوسات کے ٹرینڈز - تحریر نمبر 3228

گہرے رنگ سردی کے احساس میں کمی کے ساتھ ساتھ انسان کی شخصیت کو بھی پرکشش بنا دیتے ہیں

جمعرات 28 دسمبر 2023

سردیاں شروع ہوتے ہی مارکیٹس میں چاروں طرف جینز اور ٹاپ شرگس کی ورائٹی نظر آنے لگتی ہے لیکن یہ صورتحال مشرقی خواتین کے لئے کئی بار مشکل صورتحال پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔بطور مشرقی خاتون آپ صرف مغربی ملبوسات میں گزارا نہیں کر سکتی تو آئیے آج بات کر لیتے ہیں مشرقی فیشنسٹا خواتین کے لئے کچھ دیسی آؤٹ فٹ ٹرینڈز کے حوالے سے۔گرم شال سردی کے خاص پہناوؤں میں سے ایک ہے جس کے باعث سردی کے آغاز سے ہی مارکیٹس میں شال کے نت نئے اور دلکش ڈیزائن متعارف کروا دیے جاتے ہیں۔
اس موسم سرما سوٹ پر شال اوڑھنے کے بجائے دوپٹے کے طور پر شال کا انتخاب ہی ٹرینڈ کا حصہ ہے جس کے لئے آپ گہری رنگ کی شال کے ساتھ تھری پیس ڈریسز کے بجائے ہلکے رنگ کے ٹو پیس ایمبرائیڈڈ ڈریسز کا انتخاب کر کے دیسی ونٹر ٹرینڈ کو باآسانی فولو کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ گلے اور آستینوں پر ہلکی سی کڑھائی کے ساتھ شال والے سوٹ بھی سردیوں کے مقبول ٹرینڈز میں سے ایک ہیں۔

کھدر اور لینن کے ملبوسات ایک بار پھر پرنٹڈ ڈیزائن میں ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں،آپ بھی ہلکے رنگوں کے ساتھ گہرے پرنٹڈ فیبرک کا انتخاب کرتے ہوئے سردیوں کی خوبصورت شاموں میں مزید جلوے بکھیر سکتی ہیں۔ٹرینڈ فولورز خواتین کے لئے پرنٹڈ فیبرک پر اے لائن کوٹ بھی ایک بہترین انتخاب ثابت ہو گا یا پھر سادہ شلوار قمیض پر شال کا انتخاب بھی مختلف مگر دلکش احساس ہو گا۔
کہا جاتا ہے کہ گہرے رنگ کے ملبوسات سردی کے احساس کو کم کر دیتے ہیں لیکن ہمارا ماننا ہے کہ گہرے رنگ سردی کے احساس میں کمی کے ساتھ ساتھ انسان کی شخصیت کو بھی پرکشش بنا دیتے ہیں۔آپ بھی اس موسم سرما پرپل،بلیک،ڈارک گرین،ایمرالڈ گرین،جیسے رنگوں کا انتخاب کرتے ہوئے ونٹر ٹرینڈز کو فولو کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ان دنوں خواتین میں سنگل کلر آؤٹ فٹ ٹرینڈز زیادہ مقبول ہیں۔اس سردی ماضی کا مقبول کلاؤٹس اور پینٹس کے ہمراہ لانگ شرٹس فیشن ایک بار پھر مقبول ہونے جا رہا ہے اس لئے آپ بھی گہرے رنگ کی لانگ شرٹس کو منفرد ڈیزائننگ کے ساتھ اپنی شخصیت کا خاصہ بنا سکتی ہیں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Mausam E Sarma Mein Desi Malbosat Ke Trends" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.