Siyah Libas Ke Sath Jooton Aur Jewelry Ka Bhi Khayal Rakhain - Article No. 3182

Siyah Libas Ke Sath Jooton Aur Jewelry Ka Bhi Khayal Rakhain

سیاہ لباس کے ساتھ جوتوں اور جیولری کا بھی خیال رکھیں - تحریر نمبر 3182

خواتین بلیک ڈریس کے ساتھ استعمال کئے جانے والے دیگر لوازمات کو اہمیت نہیں دیتیں جو سراسر غلط ہے

ہفتہ 12 اگست 2023

راحیلہ مغل
سیاہ رنگ کبھی آؤٹ آف فیشن نہیں ہوتا،یہ غم و خوشی دونوں کا رنگ ہے۔یہ دیکھا گیا ہے کہ خواتین بلیک ڈریس کے ساتھ استعمال کئے جانے والے دیگر لوازمات کو اہمیت نہیں دیتیں جو سراسر غلط ہے۔اگر آپ کسی خاص موقع پر سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کر رہی ہیں تو آپ کو اپنے میک اپ،بیگ،جوتوں اور جیولری کا بھی خاص خیال رکھنا ہو گا۔
بہ صورت دیگر اس رنگ کا حسن ماند پڑ جائے گا۔جیولری کے معاملے میں آپ کا انتخاب آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔کچھ خواتین بھاری بھرکم اور کچھ ہلکی پھلکی جیولری پہننا پسند کرتی ہیں۔سیاہ لباس کے ساتھ لباس کے ڈیزائن کے مطابق زیورات کا انتخاب کریں۔
اگر آپ گلے اور کانوں میں کچھ پہننا چاہتی ہیں تو ہلکے نگینوں کا چھوٹا سیٹ مناسب ہو گا لیکن اگر ایئر رنگ بڑے اور نمایاں ہیں تب آپ نیکلس کا استعمال نہ کریں۔

(جاری ہے)

بالکل اسی طرح اگر آپ بھاری نیکلس پہننا چاہ رہی ہیں تب آپ اپنے کانوں کو خالی رکھیں۔انگلیوں میں رنگز اور کلائی میں بریسلٹ کے ساتھ نازک سی گھڑی بھی آپ کی شخصیت کو مکمل کرتی ہے۔اس رنگ کے پہناوے کے ساتھ ہینڈ بیگ بھی خاصا محتاط رہ کر منتخب کرنا پڑتا ہے۔
ہر لباس کے ساتھ ہینڈ بیگ ایسا ہونا چاہئے کہ وہ اس سے الگ نظر نہ آئے بلکہ شخصیت اور لباس کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائے۔
اگر آپ سیاہ لباس کے ساتھ کسی فنکشن میں شرکت کرنے جا رہی ہیں تو آپ بڑے ہینڈ بیگ کا استعمال کر سکتی ہیں۔اگر آپ کسی شادی یا ایسی ہی کسی بڑی تقریب میں سیاہ رنگ کا پہناوا زیب تن کر رہی ہیں تو اس صورت میں آپ کے لئے کلچ کا استعمال مناسب رہے گا۔کلچ سے آپ کے لباس کی خوبصورتی اور دلکشی اور زیادہ ابھر کر سامنے آئے گی۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Siyah Libas Ke Sath Jooton Aur Jewelry Ka Bhi Khayal Rakhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.