Badin Ki Chunri - Article No. 2905

Badin Ki Chunri

بدین کی چنری - تحریر نمبر 2905

اندرون سندھ اور باالخصوص تھرپارکر کی اقلیاتی خواتین چنری سے دیوانگی کی حد تک محبت کرتی ہیں

جمعرات 16 جون 2022

چنری دراصل خواتین کا لباس ہے سندھ میں اکثر خواتین اسے شلوار قمیض کے طور پر استعمال کرتی ہیں مگر قمیض کے ساتھ اسے گھاگرے یا شرارے کے طور پر بھی عام استعمال کیا جاتا ہے یوں تو یہ لباس تمام خواتین میں مقبول ہے مگر اندرون سندھ اور باالخصوص تھرپارکر کی اقلیاتی خواتین چنری سے دیوانگی کی حد تک محبت کرتی ہیں اور اسے زیب تن کرتے دکھائی دیتی ہیں چنری کی تیاری میں سب سے پہلے سفید ننھے یا ململ کے کپڑے کا عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے سفید کپڑے کو پیلے پیلے رنگ میں مکمل طور پر رنگا جاتا ہے کاریگروں کے مطابق چنری میں جو رنگ استعمال کئے جاتے ہیں وہ عام نہیں بلکہ مخصوص قسم کے کیمیکل ہوتے ہیں جو مختلف ممالک سے درآمد کئے جاتے ہیں۔

ان کیمیکل زدا رنگوں کو گرم اور ٹھنڈے پانی میں ملایا جاتا ہے تاہم چنری کے تیاری کے دوران زیادہ تر گرم پانی کا استعمال کیا جاتا ہے سفید کپڑے کو پیلا کرنے کے بعد اس کو مخصوص کیمیکل زدہ رنگوں سے گل کاری کی جاتی ہے اور ڈیزائن کے مطابق لکڑی سے بنے ہوئے تھپوں کے ذریعے نقش و نگار چھاپنے کے بعد کپڑے کو جگا جگا سے کچے دھاگے سے گرہیں لگائی جاتی ہے جس کے بعد کپڑا سکڑ جاتا ہے اور اس کپڑے کو مخصوص طریقے سے لپیٹا جاتا ہے اور پھر اس لپٹے جانے والے کپڑے کے آدھے حصے پر پلاسٹک باندھ دیا جاتا ہے اور آدھے کھلے ہوئے حصے کو مختلف رنگوں سے گزارا جاتا ہے اور اس کو خشک ہونے کے لئے لٹکا دیا جاتا ہے خشک ہونے کے بعد کچے دھاگے سے بندھی گرہیں کھولنے سے مختلف رنگ بھی بکھرتے جاتے ہیں اور اسی صورت میں اسے فروخت کرنے کے لئے مارکیٹ میں بھجوا دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


ابتدائی طور پر چنری کے ایک سوٹ کا کپڑا ایک رومال کے برابر دکھائی دیتا ہے اس کی گرہیں کھولنے پر یہ کپڑا حیرت انگیز پر کھلتا چلا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کپڑے کو چنری کہا جاتا ہے کاریگروں کا کہنا ہے کہ وقت کی جدت اور فیشن کی جدید تقاضوں کے مطابق چنری کو ہر دلکش رنگوں کے امتزاج میں تیار کیا جاتا ہے جبکہ ماضی میں چنری صرف سفید سوتی کپڑے پر تیار کی جاتی تھی مگر اب جارجٹ اور شفون اور لون کے کپڑے پر بھی چنری تیار کی جاتی ہے اور رنگوں کے حسین امتزاج کے سبب چنری کے پہناوے کی مقبولیت بھی دن بدن بڑتی جا رہی ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Badin Ki Chunri" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.