Banarasi Saree Sareeion Ki Malka - Article No. 2886

Banarasi Saree Sareeion Ki Malka

بنارسی ساڑھی ساڑھیوں کی ملکہ - تحریر نمبر 2886

اس کے پلووں اور بارڈر پر چاندی یا سنہری رنگ کے ریشمی دھاگے سے کی جانے والی کڑھائی نفیس کاریگری اور مہارت کا بہترین نمونہ ہے

بدھ 25 مئی 2022

بنارسی ساڑھی کو تمام ساڑھیوں کی ملکہ مانا جاتا ہے۔اس کے پلووں اور بارڈر پر چاندی یا سنہری رنگ کے ریشمی دھاگے سے کی جانے والی کڑھائی نفیس کاریگری اور مہارت کا بہترین نمونہ ہے۔بنارسی ساڑھی پر زری اور ریشم کا نفیس کام شاہانہ انداز پیش کرتا ہے۔اور اس پر بھاری کڑھائی بھی بہت خوبصورت لگتی ہے۔ایشیائی ممالک میں بنارسی ساڑھی بہت شوق سے زیب تن کی جاتی ہے اور عروسی لباس کے طور پر بھی بہت پسند کی جاتی ہے۔

آج کل بنارسی ساڑھی میں متعارف کروائے جانے والے جدید اور دلکش انداز اور خوبصورت رنگ خواتین کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ایسے ملبوسات خوبصورت اور دلفریب لگنے کے ساتھ ساتھ مزاج پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں اور لباس میں یکسانیت سے بھی نجات مل جاتی ہے۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ آج کل بنارسی لہنگے بھی فیشن میں ہیں۔شادی بیاہ اور مہندی کی تقریبات کے لئے لہنگا ہی موزوں لباس ہے اور نوجوان لڑکیاں تھوڑی سی تراش خراش اور تبدیلی کے ساتھ اسے پہننا پسند کرتی ہیں۔

ماڈرن لڑکیاں بلاؤز کے ساتھ پہننا چاہتی ہیں اور ڈھائی گز کے دوپٹے کے ساتھ اسے جاذب نظر بنا دیتی ہیں۔شرمیلی اور مشرقی لڑکیاں بدن عریاں نہیں کرنا پسند کرتیں لہٰذا وہ ساڑھی کے ساتھ قدرے لمبا بلاؤز سلواتی ہیں جبکہ ماڈرن اور فیشن میں اختراع کو پسند کرنے والی لڑکیاں مختصر بلاؤز پہننا پسند کرتی ہیں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Banarasi Saree Sareeion Ki Malka" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.