Chikankari - Article No. 3146

Chikankari

چکن کاری - تحریر نمبر 3146

اس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے

بدھ 31 مئی 2023

راحیلہ مغل
اس وقت پاکستان میں چکن کاری خواتین میں بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہے اس میں سفید،پیلا،ہلکا گلابی اور ارغوانی رنگ کی خاص طور پر ڈیمانڈ زیادہ ہے۔خواتین اس کو نیٹ،کڑھائی والے گلوں اور شفون کے بازو لگوا کر پہننا پسند کر رہی ہیں۔اس جوڑے کو گرمی میں ہونے والی شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بھی پہنا جا سکتا ہے۔
ہلکے گلابی رنگ کے جوڑے کو روزمرہ استعمال میں بھی پہنا جا سکتا ہے۔لمبی قمیض اور لیس لگے ٹراؤزر کے ساتھ آپ بہت جاذب نظر لگیں گیں۔گرمی کی وجہ سے ملبوسات کی آستنیں کھلی اور پوری رکھیں اور سوٹ کی خوبصورتی کو اور بڑھانے کے لئے گلے کی پٹی پر بھی کڑھائی کروا لیں۔چکن کاری میں تھوڑی تراش خراش کے ساتھ ساڑھی بھی بنائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)


چکن کاری کو ہر عمر کی خواتین اولین ترجیح دے رہی ہیں۔

تازہ ترین فیشن رجحانات میں چکن کاری اور بلاک پرنٹ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔اس سال کا فیشن پیسٹل رنگوں کے لان اور کاٹن کے لباس سے عبارت ہے۔دراصل فیشن کی دنیا میں آئے روز نت نئے کپڑوں کے ڈیزائن متعارف کرائے جاتے ہیں جن میں سے کچھ ٹرینڈنگ بھی بن جاتے ہیں،ایسے میں خواتین جاننا چاہتی ہیں کہ آج کل فیشن میں کس طرح کے کپڑے اِن ہیں۔تو چلیں پھر آج ہم آپ کو بتاتے ہیں اس وقت کون کون سے ڈیزائن ٹرینڈنگ پر ہیں۔

گرمی کے موسم میں لان کے کپڑوں میں آج کل بولڈ رنگوں کا استعمال اِن ہے،جیسے کہ دھانی،نارنجی،بینگنی،نیلا اور پیلا،یہ تمام رنگ پاکستان کے فیشن ٹرینڈ کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔آج کل گرمیوں کے لحاظ سے خوبصورت پھولوں کے ڈیزائن والے رنگ برنگے فلوئی یعنی ڈھیلے اور لمبے گاوٴن بھی فیشن میں اِن ہیں۔چکن کاری کے کام والے کپڑے تیزی سے فیشن میں اِن ہو رہے ہیں اور لڑکیوں کا بھی رجحان ان کی جانب بہت زیادہ ہے،آن لائن یا مارکیٹس میں چکن کاری کے کام والے کپڑوں کی بھرپور ورائٹی موجود ہے۔

اس میں شک نہیں کہ گرمی میں خواتین کا پہناوا تبدیل ہو جاتا ہے۔جیسے جیسے دھوپ کی تمازت اور گرمی شدت میں اضافہ ہوتا ہے خواتین کی بڑی تعداد لان اور چکن کے ملبوسات پہننا پسند کرتی ہیں اور ان کی خریداری کے لئے مارکیٹس کا رخ کرتی ہیں۔اس وقت بھی مارکیٹ میں شوخ اور خوبصورت ڈیزائنرز،برانڈز اور ٹیکسٹائل ملزز کی طرف سے دیدہ زیب لان مارکیٹ میں آ چکی ہیں۔
خوبصورت لان پرنٹس،جذب نظر ماڈلز زیب تن کیے ٹی وی،اخبارات اور سوشل میڈیا پر لان کے اشتہارات میں نظر آ رہی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ لان کے ملبوسات کی نمائش کا بھی انعقاد بھی کیا جا رہا ہے اور خواتین کی بڑی تعداد لان کی خریداری میں مصروف ہیں۔
پاکستان میں موسم گرما بہت طویل ہوتا ہے اس لئے گرمی میں صرف لان اور چکن کی ہی انسان کو آرام و تسکین فراہم کر سکتی ہے۔
لان کا کپڑے میں ایسا فیبرک استعمال کیا جاتا ہے جو ہوا دار بھی ہے اور نمی جذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔اس ہی لئے گرمی آتے ہی ہر طرف لان اور چکن کی بہار آ جاتی ہے اور خواتین بازاروں اور نمائش کا رخ کرتی ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ ڈیزائن فوراً خرید سکیں۔لان اور چکن کے سوٹ تھری پیس،ٹو پیس،ون پیس میں آتے ہیں جسے خریدار اپنی ضرورت کے مطابق خریدتے ہیں۔

دو ہزار اکیس میں لان چار سے پانچ پیس میں مارکیٹ میں آئی تھی جس میں لان کی قمیض اور شلوار کے ساتھ شفون کے ڈوپٹے اور کڑھائی والے گلے اور بازو علیحدہ سے شامل تھے۔اس بار سفید،آسمانی نیلا،ہلکا گلابی،پیلے اور عنابی رنگ زیادہ فیشن میں ہیں تقریباً تمام لان اور چکن ان رنگوں میں زیادہ ڈیزائن کے ساتھ مارکیٹ میں آئی ہے۔اس سال لمبی قمیضوں کے ساتھ سمارٹیز اِن ہیں اور لان کے چھوٹے کُرتوں کے ساتھ بیل بوٹم پاجامے بھی فیشن میں ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ لان سوٹس سے جمپ سوٹ بھی بنوایے جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ گاوٴن بھی پہنے جا رہے ہیں۔لان کے ڈیزائنز میں پھول دار،پولکا ڈاٹس،لاینز،چنری،بلاک پرنٹس،ڈیجیٹل،اسکرین پرنٹ اور چیک اس بار اِن ہیں۔
دراصل پاکستانی فیشن کا تانا بانا مغل دور سے جا کر ملتا ہے۔ہمارا مذہبی اور معاشرتی تشخص ہماری خواتین کے لباس میں سب سے اہم جزو سمجھا جاتا ہے،اس حوالے سے جدت اور تخلیق کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہماری فیشن انڈسٹری نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے۔
پاکستانی فیبرک اور ڈریس ڈیزائننگ کی دنیا بھر میں خوب دھاک بیٹھی ہوئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں لوگ،پاکستانی لباس کے بارے میں متجسس ہوتے ہیں۔پاکستانی کپڑوں کی کئی اقسام ہیں۔ان میں سے زیادہ تر پاکستان کی ثقافت اور اس کے صوبوں پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کی عکاسی کرتے ہیں۔
کسی خاص علاقے میں کسی شخص کا لباس اس علاقے کے موسمی حالات،طرز زندگی اور مخصوص انداز کی عکاسی کرتا ہے،جو اس خطے کو ایک ایسی شناخت دیتا ہے جو باقی سب سے منفرد ہے۔
پاکستانی فیشن،روایتی طور پر پہنے جانے والے لباس کے انداز پر مبنی ہے اور یہ ایک جدید انداز ہے۔اس روایت کی جڑیں ان ثقافتی اور مذہبی عقائد میں گہری ہیں جو ملک میں رائج ہیں۔ایک روایت کے طور پر،پاکستانی لباس عام طور پر سونے یا چاندی کے دھاگے سے کڑھائی والے بھاری کپڑے سے بنا ہوتا ہے،اور یہ سیکوئنز سے مزین ہوتا ہے،ان ملبوسات میں اکثر روشن رنگوں سے کڑھائی کی جاتی ہے۔پاکستانی ثقافت میں خواتین کے لباس کی سب سے مشہور شکل شلوار قمیض ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Chikankari" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.