Mughalia Ahd Ke Fashion Ki Wapsi - Article No. 3329

Mughalia Ahd Ke Fashion Ki Wapsi

مغلیہ عہد کے فیشن کی واپسی - تحریر نمبر 3329

مغلیہ دور میں خواتین جو ملبوسات پہنتی تھیں آج وہ دلہنیں زیب تن کر رہی ہیں

بدھ 13 نومبر 2024

بات کریں آج کل کے فیشن کی تو آج 1947ء اور مغلیہ دور کا فیشن کافی مقبول ہے۔کچھ دہائیوں سے ہمارے فیشن میں فیوژن نظر آ رہا تھا یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا فیشن گوروں کے فیشن سے کافی متاثر تھا۔لیکن اب جو دہائی شروع ہوئی ہے اس میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی ثقافت اور کلچر کی نمائندگی کرنے والا فیشن واپس آ گیا ہے۔اس کی بڑی مثال یہ ہے کہ مغلیہ دور میں خواتین جو ملبوسات پہنتی تھیں آج وہ دلہنیں زیب تن کر رہی ہیں۔
لمبے فراک، پشواس، غراروں کے ساتھ لمبی قمیضیں، مہارانی فراک بھی پہنے جا رہے ہیں اس کے علاوہ نو رتن یعنی نو رنگ کے موتیوں والے سات لڑوں کے ہار، چوکر پٹی، گلوبند، بڑے جھمکے، پنجانگلے، پرانے طرز کے جھومر اور ٹیکے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
انار کلی، نور جہاں، ممتاز، جودھا بائی جو ملبوسات پہنتی تھیں یہ اب خواتین کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔

(جاری ہے)

اس صدی کے فیشن میں چیزیں تبدیل ہو رہی ہیں اور اس تبدیلی کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔یہاں تک کہ ڈیزائنرز بھی مغلیہ دور کے فیشن پر ہی کام کر رہے ہیں اور خواتین کے لئے مزید آسانیاں پیدا کر رہے ہیں یعنی خواتین کے پاس اتنی چوائس ہے کہ وہ اپنی پسند کے مطابق فیشن کو اپنا سکیں اور اپنی شخصیت کے مطابق فیصلہ لے سکیں کہ ان کو کیا چیز چاہیے اور کیا نہیں۔

آج کل کے فیشن ٹرینڈز اس حوالے سے بھی دلچسپ ہیں کیونکہ 1940ء اور 1945ء یعنی جب انڈو پاک ایک تھا اور ہم آزادی حاصل کرنے کے قریب تھے اس وقت فاطمہ جناح جو غرارہ زیب تن کیا کرتی تھیں اور کے ساتھ جو جالی کا دوپٹہ لیا کرتی تھیں اس سے اُس وقت کی خواتین خاصی متاثر تھیں یہی ٹرینڈ آج کل کی لڑکیاں بھی فالو کر رہی ہیں۔جہاں تک رنگوں کی بات ہے اس وقت گہرے رنگ چل رہے ہیں اور ہلکے رنگ مکمل طور پر فیشن سے آؤٹ ہو چکے ہیں پہلے جو ہلکی سکن ٹون چل رہی تھی وہ فی الوقت ختم ہو گئی ہے۔
پاکستانی برائیڈل ویئر ویسے بھی اپنی انفرادیت کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھتا ہے ہمسایہ ملک بھارت میں ہمارے برائیڈل ویئر کو بہت زیادہ کاپی کیا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جو نفاست اور صفائی پاکستانی برائیڈل ویئر میں ہے وہ بھارت کے برائیڈل ویئر میں نہیں ہے۔اگر ہم کہیں کہ ہمارے برائیڈل ویئر میں بہت زیادہ ورائٹی ہے تو بے جا نہ ہو گا۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Mughalia Ahd Ke Fashion Ki Wapsi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.