Dilkash Shawl Shakhsiyat Nikhare - Article No. 2817

Dilkash Shawl Shakhsiyat Nikhare

دلکش شال شخصیت نکھارے - تحریر نمبر 2817

شال جتنی دلکش ہو گی اتنی ہی آپ کی شخصیت نکھر کر سامنے آئے گی

پیر 21 فروری 2022

زینب مغل
فیشن اور لباس موسم کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔سردی اپنے عروج پر ہے۔اس موسم میں ہر کوئی اونی اور گرم کپڑے زیب تن کر رہا ہے۔ دراصل سردیوں کا موسم خواتین کیلئے خوش نما لباس پہننے کا سیزن ہوتا ہے۔اس لئے اس موسم میں صنف نازک گہرے اور شوخ رنگوں کے گرم لباس کو ترجیح دیتی ہیں۔سردیوں میں خواتین جہاں گرم ملبوسات اور سویٹرز زیب تن کرتی ہیں وہیں گرم شالوں کا بھی استعمال کرتی ہیں۔

شال درحقیقت ہماری قدیم تہذیبی روایت اور جدید فیشن کا اہم حصہ ہے۔ہر خاتون کا شال اوڑھنے کا انداز نرالا ہوتا ہے۔کوئی اسے سر پر اوڑھ لیتی ہے،کوئی کندھے پر ڈال لیتی ہے۔بہرحال شال اوڑھنے کا یہی منفرد اسٹائل خاتون کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے۔شال جتنی دلکش ہو گی اتنی ہی آپ کی شخصیت نکھر کر سامنے آئے گی۔

(جاری ہے)

خوش رنگ اور کشیدہ کاری سے مزین شالیں ہمیشہ سے خواتین کی مرکز توجہ رہی ہیں۔

آج کل اکثر لڑکیاں سویٹر پہننے کی بجائے کندھوں پر شال اوڑھے نظر آتی ہیں۔وہ اس اسٹائل میں خاصی پُرکشش نظر آتی ہیں۔
بازار میں شالوں کی مختلف ورائٹی نظر آتی ہے۔ان میں ایرانی،کشمیری شالیں زیادہ معیاری سمجھی جاتی ہیں اور بہت پسند کی جاتی ہیں۔چھوٹی لڑکیاں اور معمر خواتین ہلکے رنگوں کی بڑی شالیں اوڑھنا پسند کرتی ہیں۔اکثر سردیوں میں شام کی تقاریب میں شال اوڑھنے کا اسٹائل بہت ہی دلکش محسوس ہوتا ہے بلکہ ان تقاریب میں ستارے،نگینوں اور ریشمی دھاگوں سے مزین خوبصورت شالوں سے نظر نہیں ہٹتی۔
یہ شالیں خواتین کی شخصیت میں چار چاند لگا دیتی ہیں۔ان شالوں کے استعمال سے مشرقی تہذیب جھلکتی دکھائی دیتی ہے۔
موسم سرما کے آتے ہی ہر خاتون کی کوشش ہوتی ہے کہ خوبصورت گرم شالیں خرید لے۔اس موقع پر جہاں اچھے سے اچھے برانڈ کی اعلیٰ کوالٹی کی شالیں بازار میں آتی ہیں وہیں غیر معیاری سستی مصنوعات کی بھی بھرمار ہوتی ہے جن کی پہچان ہونا بہت ضروری ہے،ان میں بربیری شال مہنگی تو ہے مگر موٹی ہونے کی وجہ سے سخت سردی کا توڑ بھی ہے۔

آٹکیا شال قدرے سخت اور کھردری ہوتی ہے لیکن اس کی مناسب قیمت اسے ایک اچھا انتخاب بناتی ہے۔جگسا جاذب رنگوں کی مضبوط شال ہے۔معمر خواتین اسے بہت پسند کرتی ہیں۔
بعض شالیں اور چادریں اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیبی کی بنا پر جینز اور شادی بیاہ کے موقع پر تحفے میں دی جاتی ہیں۔عمرہ،سیر و سیاحت یا بیرون ممالک سے آنے والے رشتے دار بھی چادروں اور شالوں کے تحفے لاتے ہیں۔
اس کے علاوہ خواتین سندھی اجرک کا استعمال بہت شوق سے کرتی ہیں۔یہ چادریں جتنا مقامی خواتین میں مقبول ہیں اتنی ہی ملک کی دیگر خواتین بھی پسند کرتی ہیں۔
موسم چاہے کیسا بھی کیوں نہ ہو لیکن خواتین کے لباس میں چادر کا استعمال کسی نہ کسی شکل میں موجود رہتا ہے۔احساس تحفظ اور فیشن تک شالیں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Dilkash Shawl Shakhsiyat Nikhare" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.