Dilnawaz Pehnawe Kareen Shaan Dobala - Article No. 2096

Dilnawaz Pehnawe Kareen Shaan Dobala

دلنواز پہناوے کریں شان دوبالا - تحریر نمبر 2096

خوش باش اور با اعتماد نظر آنے کے لئے کیا پہنیں؟

بدھ 19 جون 2019

دلکش اور منفرد نظر آنا ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے ۔اس لئے کوئی موقع ہو خواہ تعلیمی سرگرمیوں کے لئے جامعہ اور پروفیشنل کالجز تک ہی کیوں نہ جانا ہو لڑکیاں اوروں سے ممتاز نظر آنا چاہتی ہیں۔عیدالفطر سے عیدالاضحی کے بعد تک شادیوں کا موسم شادیانے بجاتا ہے شہنائیوں کی گونج تو دلہن اور دولہا کے گھر تک سنائی دیتی ہے مگر شرکت کرنے والوں کے ولولے کا اندازہ ان کے ملبوسات کی تیاری سے لگایا جا سکتا ہے ۔
نوجوان لڑکیاں اور خواتین اچھی طرح ونڈوشاپنگ کرکے نئے اور جدید تررجحانوں کی جانکاری رکھتی ہیں ۔مایوں اور مہندی کی تقریبات میں روایتی شلوار قمیض،غرارے ،شرارے اور پشوازیں پہنی جاتی ہیں۔ خوشیوں کے موقع پر جی چاہتا ہے کہ خوب آراستہ ہوا جائے۔اچھا لباس پہنا جائے اور دھنک کے رنگوں سے کچھ رنگ چرا کے دامن میں بھرلئے جائیں۔

(جاری ہے)


فیشن شوز ہماری تربیت کرتے ہیں
لباس سازی کا فن ہنر مند اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کا ایسا جوہر ہے جو کئی نسلوں کو متاثر کرتا ہے اور مخصوص رجحان کو فروغ دیتا ہے ۔

برائیڈل کوٹیور ویکس اور فیشن شوز ہماری تربیت اس طرح کرتے ہیں کہ ان میں بنیادی میٹریل کپڑے سے لے کر سلائی ،تراش خراش ،رنگوں کے امتزاج اور آرائشی نقطہ نظر سے جو بناوٹ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
ڈیزائنرز کی تخلیقیت اور رجحان سازی کی جھلک نمایاں طور پر محسوس ہوتی ہے ۔ذیل میں ہم ایسے ہی جدید رجحانات سے متعلق چند سطور شائع کررہے ہیں جن کی مدد سے تقریبات کے ملبوسات کی تیاری میں خاطر خواہ رہنمائی ہو سکتی ہے۔

A-Lineقمیضیں اب بھی پسند کی جارہی ہیں۔ماڈرن خواتین جدید ترتراش خراش کے لمبے کوٹ مختصر گھیروالے پہنناپسند کرتی ہیں۔یہ میکسی اور کوٹ کی ملی جلی شکل ہے جس پر منقش کام ،ایمبر ائیڈری ،جھالر یں اور نگینے لگائے جاتے ہیں اور یہ سادہ جارجٹ یا شیفون میں بھی بن رہے ہیں۔معروف ڈیزائنرز سائرہ شاکر ا،اثنا سفیناز اور نومی انصاری نے جدید لہر کے مطابق خواتین کے تقاضوں کو خوب سمجھا ہے،نبھایا ہے۔

پاور سوٹ اب بھی متوجہ کرتے ہیں
مایہ ناز ڈیزائنرز ہماعدنان اور زینب چھوٹانی کے خیال میں یہ چولیاں اور جمپ سوٹ اس سیزن کے لئے مناسب ترین انتخاب ہیں۔ اسی طرح عبید شیخ ،Generationاور الکرم نے بھی جمپ سوٹ کے ورسٹائل رجحانات متعارف کرائے۔
فرنٹ اوپن جیکٹس اب بھی پسند کی جارہی ہیں
مشرقی پہناوؤں کی کلاسیکیت کی اپنی ہی دلکشی ہوتی ہے۔
انہیں ہر طرح کی جسامت والی خواتین پہن سکتی ہیں اور ہر خاتون دل آویز نظر آسکتی ہے لہٰذا آپ اپنی کلاسیکی روایتوں کو جدت دے کر قمیض کو جیکٹ کے انداز میں سلوائیے اور جماوار کاٹر اوئزر،لہنگا یا پینٹ سلوائیے مثلاً ٹینا درانی ،ثنا سفیناز ،سائرہ شاکر ااور پنک ٹری کمپنی نے مشرقی ومغرب کا اچھا امتزاج پیش کیا ہے۔
Belts،باذوق خواتین کا چناؤ ہیں

کبھی صرف مرد حضرات پتلونوں پر بیلٹ باندھا کرتے تھے مگراب خواتین کے بیش بہااور قیمتی ملبوسات کی مخصوص تراش کو واضح کرنے کے لئے رنگین ،متضاد اور ہم رنگ کپڑوں اور کا مدار میٹریل کی بیلٹس لگائی جارہی ہیں ۔
کچھ ملبوسات ایسے ہی سلائے جاتے جن پر سلائی کے ساتھ ساتھ بیلٹ چسپاں نظر آتی ہیں۔
کچھ ٹراؤزر زاسی شکل میں سلائے جاتے ہیں کہ بیلٹ نمایاں کی جاتی ہے اور اس پر کوئی بٹن یا کوئی اور آرائشی نگینہ لگا دیا جاتا ہے اور کبھی صرف ایک ڈوری کو Bowکی شکل دے دی جاتی ہے ۔یہ لباس چست نہیں ہوتا مگر بیلٹ کے ذریعے اس کا گھیر کمر کے گردچست کردیا جاتا ہے۔
یوں دیکھنے میں یہ نہایت دلآویز اور پر کشش دکھائی دیتا ہے ۔اس رجحان کو عام کرنے میں معروف ڈیزائنرز ثنا سفینا ز،یاسمین زمان ،ہما عدنان،جنریشن اور ثانیہ مسقطیہ نے اپنا کردار بڑی جامعیت سے ادا کیا ہے۔بیلٹ لگانے کا یہ رجحان خواتین کو خاصا پر اعتماد ،متحرک اور فعال ظاہر کرتا ہے اور ظاہر ہے کہ ہم تقریباً میں خوش باش ،پر اعتماد ،صحت مندوتوانااور مطمئن ہی تو نظر آنا چاہتے ہیں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Dilnawaz Pehnawe Kareen Shaan Dobala" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.